BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ: نیشنل بینک کی حیسکول پٹرولیم کو بڑی پیشکش

  • بورڈ آف ڈائریکٹرز آفر لیٹر اور اس کی شرائط و ضوابط کا تفصیلی جائزہ لے گا، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

حیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ نے پیر کو بتایا ہے کہ اسے اپنی موجودہ مالی سہولتوں (قرضوں) کی ری اسٹرکچرنگ اور ری شیڈولنگ کے حوالے سے نیشنل بینک کی جانب سے ایک آفر لیٹر موصول ہوا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے اس پیشرفت کا اعلان پیر کو اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں کیا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ پیشکش 29 جنوری کو موصول ہوئی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز مذکورہ آفر لیٹر اور اس کی شرائط و ضوابط کا تفصیلی جائزہ لے گا تاکہ اس پر غور اور منظوری دی جا سکے، اس دوران اس معلومات کو اسٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی کے ساتھ شیئر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت کمپنی کی مالی سہولتوں کی ری اسٹرکچرنگ اور ریشَنلائزیشن کے جاری عمل میں موجودہ انتظامیہ کی جانب سے حاصل کیا گیا ایک نہایت اہم اور فیصلہ کن مرحلہ ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ یہ پیش رفت کمپنی کی بحالی کی کوششوں اور مستقبل کے منظرنامے پر ایک بڑے مالیاتی ادارے کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

حیسکول پٹرولیم لمیٹڈ 28 مارچ 2001 کو پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کی گئی تھی اور 2007 میں اسے پبلک اَن لسٹڈ کمپنی میں تبدیل کردیا گیا۔

کمپنی پٹرولیم مصنوعات، کیمیکلز، ایل پی جی اور متعلقہ مصنوعات کی خریداری، ذخیرہ اندوزی اور مارکیٹنگ کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

Comments

Comments are closed.