BR100 Decreased By (-0.88%)
BR30 Decreased By (-1.54%)
KSE100 Decreased By (-0.79%)
KSE30 Decreased By (-0.78%)
BAFL 56.60 Decreased By ▼ -0.27 (-0.47%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 12.91 Decreased By ▼ -0.21 (-1.6%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.00 Decreased By ▼ -5.45 (-2.83%)
FABL 93.61 Decreased By ▼ -0.53 (-0.56%)
FCCL 51.49 Decreased By ▼ -1.30 (-2.46%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.31 (-1.17%)
MLCF 91.25 Decreased By ▼ -1.91 (-2.05%)
OGDC 312.99 Decreased By ▼ -3.74 (-1.18%)
PAEL 35.26 Decreased By ▼ -0.37 (-1.04%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 220.90 Decreased By ▼ -6.01 (-2.65%)
PRL 90.90 Decreased By ▼ -2.12 (-2.28%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.23 Decreased By ▼ -0.58 (-2.44%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.53 Decreased By ▼ -0.44 (-3.39%)
TRG 55.80 Decreased By ▼ -0.76 (-1.34%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

بینکنگ سیکٹر کا اے ڈی آر دسمبر 2025 میں تقریباً 40 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا

  • سالانہ بنیادوں پر اے ڈی آر میں 1,311 بیسس پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی
شائع اپ ڈیٹ

بینکاری شعبے میں ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو (اے ڈی آر) کی گراوٹ کا سلسلہ تھم گیا اور دسمبر 2025 تک یہ تناسب تقریباً 40 فیصد کی سطح پر آگیا ہے۔

بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے جمعرات کو بتایا کہ دسمبر 2025 تک بینکنگ سیکٹر کا ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو (اے ڈی آر) 39.8 فیصد رہا جو نومبر 2025 میں ریکارڈ کیے گئے 37.9 فیصد کے مقابلے میں 182 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

تاہم سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو اے ڈی آر میں 1,311 بیسس پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جب کہ دسمبر 2024 میں یہ تناسب 52.9 فیصد تھا۔

بینکاری شعبے کا انویسٹمنٹ ٹو ڈپازٹ ریشو (آئی ڈی آر) دسمبر 2025 میں کم ہوکر 101.3 فیصد رہ گیا جو نومبر 2025 میں 103.8 فیصد تھا، یوں اس میں 254 بیسس پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم سالانہ بنیاد پر اس تناسب میں 509 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2024 میں یہ شرح 96.2 فیصد تھی۔

انویسٹمنٹ ٹو ڈپازٹ ریشو (آئی ڈی آر) میں سالانہ اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بینک بڑے پیمانے پر سرکاری دستاویزات (انسٹرومنٹس) میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جس کی ممکنہ وجوہات پرکشش منافع، قرض دینے کے رجحان میں کمی یا نجی شعبے کی جانب سے محدود طلب ہوسکتی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق بینکاری شعبے کے ڈپازٹس (جمع شدہ رقوم) میں سالانہ (23.6 فیصد) اور ماہانہ (5.8 فیصد) دونوں بنیادوں پر زبردست اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دسمبر 2025 میں ڈپازٹس کی مجموعی مالیت 37.4 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی۔

سالانہ بنیادوں پر سرمایہ کاری میں ڈپازٹس اور قرضوں دونوں کے مقابلے میں تیز رفتاری سے اضافہ ہوا (30.1 فیصد) اور دسمبر 2025 میں یہ مجموعی طور پر 37.9 ٹریلین روپے ریکارڈ کی گئی۔

دسمبر 2025 میں بینکوں کے جاری کردہ قرضے 14.9 ٹریلین روپے رہے جن میں ماہانہ بنیادوں پر 10.9 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تاہم سالانہ بنیادوں پر ان میں 7.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

Comments

Comments are closed.