ایران ایٹمی معاہدہ کرے یا ہولناک حملے کے لیے تیار رہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا الٹی میٹم
- اگلا حملہ کہیں زیادہ بدتر ہوگا، ایسی نوبت دوبارہ نہ آنے دیں، امریکی صدر کی وارننگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئے اور ایٹمی ہتھیاروں کے حوالے سے معاہدہ کرے، بصورتِ دیگر اگلا امریکی حملہ پہلے سے کہیں زیادہ ہولناک ہوگا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ امید ہے کہ ایران جلد مذاکرات کی میز پر آئے گا اور ایک منصفانہ و مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، جس میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو۔ وقت تیزی سے نکلا جا رہا ہے اور یہی وقت کی پکار ہے!۔
ریپبلکن امریکی صدر جنہوں نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران تہران کے ساتھ ہونے والے 2015 کے کثیر القومی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی نے یاد دہانی کرائی کہ ایران کو دی گئی ان کی پچھلی وارننگ کے بعد فوجی کارروائی کی گئی تھی۔
ٹرمپ نے لکھا کہ اگلا حملہ کہیں زیادہ بدتر ہوگا! ایسی نوبت دوبارہ نہ آنے دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک اور بحری بیڑا ایران کی جانب روانہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا نے بدھ کے اوائل میں رپورٹ کیا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ان کا حالیہ دنوں میں امریکی خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی انہوں نے مذاکرات کی کوئی درخواست کی ہے۔

























Comments