BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

جغرافیائی و سیاسی حالات میں بہتری، عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں گرگئیں

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت تقریباً 1 فیصد کمی کے ساتھ 4,793.63 ڈالر فی اونس پر آگئی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں جمعرات کو کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی ٹیرف دھمکیوں اور گرین لینڈ پر طاقت کے ذریعے قبضے کی تجاویز سے دستبرداری کے بعد جغرافیائی و سیاسی کشیدگی اور ’سیف ہیون‘ (محفوظ سرمایہ کاری) کی طلب میں کمی آئی ہے، اس کے ساتھ ڈالر کی قدر میں استحکام نے بھی قیمتوں پر دباؤ بڑھایا۔

اسپاٹ گولڈ کی قیمت تقریباً 1 فیصد کمی کے ساتھ 4,793.63 ڈالر فی اونس پر آگئی، جبکہ گزشتہ سیشن میں سونا 4,887.82 ڈالر کی ریکارڈ بلند ترین سطح کو چھو گیا تھا۔

امریکی گولڈ فیوچرز (فروری کی ڈلیوری کے لیے) میں بھی 1 فیصد کی کمی دیکھی گئی اور قیمت 4,790.10 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

اے این زیڈ کی کموڈٹی اسٹریٹجسٹ سونی کماری کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیانات میں واپسی (اپنے موقف سے پیچھے ہٹنا) ایک ایسا عنصر تھا جس نے جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کو کم کیا اور اسی وجہ سے ہم قیمتوں میں واپسی (کمی) دیکھ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ بدھ کو گرین لینڈ پر قبضے کے لیے دباؤ ڈالنے کی غرض سے ٹیرف (محصولات) عائد کرنے کی دھمکیوں سے اچانک پیچھے ہٹ گئے، طاقت کے استعمال کو مسترد کردیا اور اشارہ دیا کہ ڈینش علاقے (ڈنمارک کی ملکیت) پر جاری تنازع ختم کرنے کیلئے ایک معاہدہ قریب ہے جس کی وجہ سے دہائیوں میں ٹرانس اٹلانٹک (امریکہ اور یورپ) تعلقات میں گہرے ترین دراڑ آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔

ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے فیصلے کی واپسی کی خبروں پر ڈالر مضبوط ہوا جبکہ وال اسٹریٹ انڈیکسز میں بھی تیزی دیکھی گئی۔

ڈالر کی مضبوطی امریکی کرنسی میں قیمت والی دھاتوں (جیسے سونا) کو غیر ملکی خریداروں کے لیے مزید مہنگا بنا دیتی ہے۔

دریں اثنا امریکی سپریم کورٹ کے ججوں نے فیڈرل ریزرو کی گورنر لیزا کک کو برطرف کرنے کی ٹرمپ کی بے مثال کوشش کے خلاف شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے، یہ ایک ایسا کیس ہے جس میں مرکزی بینک کی آزادی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

تاجر نومبر کے پرسنل کنزمپشن ایکسپینڈیچر (پی ای ای) ڈیٹا جو کہ فیڈرل ریزرو کا افراطِ زر (مہنگائی) ناپنے کا پسندیدہ پیمانہ ہےاور ہفتہ وار بیروزگاری کلیمز کے منتظر ہیں، جو آج ہی جاری کیے جائیں گے تاکہ مانیٹری پالیسی کے مستقبل کے رخ کے بارے میں مزید اشارے مل سکیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو، صدر ٹرمپ کی جانب سے شرح سود میں کمی کے مطالبات کے باوجود جنوری کے اجلاس میں شرح سود کو مستحکم برقرار رکھے گا۔ سونا جس پر کوئی سود نہیں ملتا، عام طور پر کم شرح سود والے ماحول میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔

اے این زیڈ کی کموڈٹی اسٹریٹجسٹ سونی کماری نے مزید کہا کہ ہم اب بھی سونے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اسے مرکزی بینکوں کی حمایت حاصل ہے اور جاری جغرافیائی کشیدگی کے باعث یہ دیگر صنعتی دھاتوں کے مقابلے میں نسبتاً مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔

گولڈ مین سیکس نے جمعرات کو دسمبر 2026 کیلئے سونے کی قیمت کا اپنا ہدف بڑھا کر 5,400 ڈالر فی اونس کردیا جو اس سے قبل 4,900 ڈالر فی اونس تھا۔

اسپاٹ چاندی 92.27 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی جب کہ منگل کو یہ 95.87 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب اسپاٹ پلاٹینم کی قیمت میں 1.8 فیصد کمی ہوئی اور یہ 2,438.43 ڈالر فی اونس پر آ گئی حالانکہ بدھ کو یہ 2,511.80 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح کو چھوگئی تھی جبکہ پیلاڈیم 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1,840.40 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف