BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

بینکوں کی اپیلیں مسترد، سی سی پی کی جانب سے عائد 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے برقرار

  • کیٹ نے ای ایس اے کے آغاز میں پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن اور سات بڑے بینکوں کو گٹھ جوڑ کا مرتکب قرار دے دیا
شائع اپ ڈیٹ

کمپٹیشن ایپلیٹ ٹربیونل(سی اے ٹی) نے متعدد بینکوں اور پاکستان بینکرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے دائر کردہ طویل عرصے سے زیرِ التواء دس اپیلوں کو خارج کر دیا۔ ٹربیونل نے سی سی پی کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں کارٹیلائزیشن (گٹھ جوڑ) کے الزامات پر مجموعی طور پر تقریباً 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے تھے۔

سی سی پی کے بیان کے مطابق ان اپیلوں میں کمیشن کے اپریل 2008 اور جون 2009 کے احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا، جن میں پی بی اے اور سات بڑے بینکوں کو انہانسڈ سیونگز اکاؤنٹ(ای ایس اے) کے آغاز میں ملی بھگت کا مرتکب پایا گیا تھا۔ کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ اس مشترکہ اقدام نے مقابلے کی فضا کو متاثر کیا اور چھوٹے کھاتہ داروں کے لیے غیر منصفانہ حالات پیدا کیے، جو کہ کمپٹیشن آرڈیننس 2007 کی خلاف ورزی تھی۔

سی سی پی نے پی بی اے پر 30 ملین روپے جبکہ حبیب بینک، الائیڈ بینک، ایم سی بی بینک، یونائیٹڈ بینک، سعودی پاک بینک، اٹلس بینک اور نیشنل بینک پر 25، 25 ملین روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ ٹربیونل نے طویل بحث کے بعد مختصر فیصلے میں تمام اپیلیں مسترد کرتے ہوئے جرمانوں کی توثیق کر دی ہے،جس کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

سی سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اس اصول کو تقویت دیتا ہے کہ انصاف میں تاخیر تو ہو سکتی ہے، مگر اس سے بچا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ غیر مسابقتی طرزِ عمل پر احتساب سے ہمیشہ کے لیے نہیں بچ سکتا۔

Comments

Comments are closed.