BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بھارت کا دفاعی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری آسان بنانے کا فیصلہ

  • بھارتی حکومت دفاعی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد کو موجودہ لائسنس رکھنے والی کمپنیوں کے لیے آٹومیٹک روٹ کے تحت 49 فیصد سے بڑھا کر 74 فیصد کرنے جارہی ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت غیر ملکی کمپنیوں کے لیے دفاعی صنعت میں سرمایہ کاری کو کہیں زیادہ آسان بنانے کی تیاری کر رہا ہے، اور اس حوالے سے حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام گزشتہ سال پاکستان کے ساتھ ہونے والے مختصر مگر شدید تصادم کے بعد دفاعی پیداوار کو فروغ دینے کی قومی کوششوں کا حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت دفاعی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد کو موجودہ لائسنس رکھنے والی کمپنیوں کے لیے آٹومیٹک روٹ کے تحت 49 فیصد سے بڑھا کر 74 فیصد کرنے جارہی ہے۔ آٹومیٹک روٹ کے تحت سرمایہ کاری کے لیے حکومتی منظوری درکار نہیں ہوتی۔

فی الحال دفاعی سرمایہ کاری میں 74 فیصد تک حصہ داری صرف اس وقت ممکن ہے جب سرمایہ کار نئی لائسنس یافتہ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کریں۔ حکومت اس شرط کو بھی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے کہ 74 فیصد سے زائد سرمایہ کاری صرف اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب وہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کا باعث بنے۔ ماہرین کے مطابق اس شرط کی تشریح مبہم رہی ہے۔

یہ ترامیم غیر ملکی دفاعی پارٹنر ممالک کی کمپنیوں کو بھارتی منصوبوں میں اکثریتی شیئر حاصل کرنے میں مدد دیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پالیسی میں تبدیلی آئندہ چند ماہ میں لاگو ہوسکتی ہے۔ دفاعی اور تجارتی وزارتوں نے اس پیشرفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت ایک اور شرط ختم کرنے والی ہے جس کے مطابق برآمداتی کمپنیوں کے لیے بھارت کے اندر مرمت اور سروس سپورٹ یونٹ قائم کرنا لازمی تھا۔ سابق دفاعی افسر امیت کوشی کا کہنا ہے کہ اس شق کے خاتمے سے غیر ملکی سرمایہ کاری مزید کشش اختیار کر لے گی۔

اگرچہ بھارت میں لاک ہیڈ مارٹن، رافیل، اور ایئربس سمیت کئی بڑی کمپنیاں شراکت داری کے ذریعے پہلے سے موجود ہیں، مگر گزشتہ 25 برسوں میں دفاعی شعبے میں کل غیر ملکی سرمایہ کاری محض 26.5 ملین ڈالر رہی ہے۔

گزشتہ سال پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے بعد بھارت نے دفاعی بجٹ میں اضافے کی کوشش تیز کردی ہے اور 2026-27 کے لیے بجٹ میں 20 فیصد اضافہ طلب کیا ہے۔ حکومت کا ہدف دفاعی پیداوار کو تقریباً دگنا کرکے 33.25 ارب ڈالر تک پہنچانا اور 2029 تک برآمدات کو 5.5 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔ 2024-25 میں دفاعی برآمدات 12 فیصد اضافے کے ساتھ 2.6 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں۔

Comments

Comments are closed.