BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاکستان اور یو اے ای میں پری امیگریشن سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا پری امیگریشن کلیئرنس شروع کرنے پر اتفاق
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پری امیگریشن کلیئرنس سسٹم متعارف کرانے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت پاکستانی مسافر روانگی سے قبل ہی امیگریشن کی کارروائیاں مکمل کرسکیں گے۔ اس اقدام سے مسافر یو اے ای کے ایئر پورٹس پر پہنچنے کے بعد لمبی قطاروں سے بچ سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پیشرفت منگل کو متحدہ عرب امارات کے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز اینڈ پورٹ سیکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔

ملاقات کے دوران پاک یو اے ای تعلقات، باہمی تعاون اور مسافروں کے لیے امیگریشن کے عمل کو سادہ بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس کے حوالے سے ایک باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ اس نظام کا آغاز ابتدائی طور پر پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر کیا جائے گا جس کے لیے کراچی کو پہلے مقام کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پری امیگریشن کلیئرنس سسٹم کے تحت، امیگریشن اور اس سے متعلقہ دیگر تمام کلیئرنس (کارروائیاں) پاکستان میں ہی مکمل کی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس نظام کے نفاذ کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچنے والے مسافروں کو طویل امیگریشن طریقہ کار سے نہیں گزرنا پڑے گا اور وہ مقامی مسافروں کی طرح براہ راست ایئرپورٹ سے باہر جا سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے سفر آسان ہوگا، وقت کی بچت ہوگی اور مسافروں کے مجموعی تجربے میں بہتری آئے گی۔

متحدہ عرب امارات کے وفد نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند قرار دیا اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ حکام پائلٹ پراجیکٹ کے انتظامی اور تکنیکی فریم ورک (ڈھانچے) کو حتمی شکل دینے کے لیے باہمی رابطہ جاری رکھیں گے اور کامیاب نفاذ کے بعد اس نظام کو بتدریج مزید مقامات تک پھیلا دیا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.