BR100 Decreased By (-0.12%)
BR30 Decreased By (-0.44%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.21%)
BAFL 57.51 Increased By ▲ 0.35 (0.61%)
BIPL 27.09 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 33.42 Increased By ▲ 0.07 (0.21%)
CNERGY 10.64 Decreased By ▼ -0.12 (-1.12%)
DFML 17.93 Decreased By ▼ -0.08 (-0.44%)
DGKC 207.05 Decreased By ▼ -0.84 (-0.4%)
FABL 100.05 Decreased By ▼ -0.24 (-0.24%)
FCCL 54.17 Decreased By ▼ -0.51 (-0.93%)
FFL 16.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
GGL 23.87 Decreased By ▼ -0.61 (-2.49%)
HBL 301.97 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 217.26 Decreased By ▼ -2.07 (-0.94%)
HUMNL 10.49 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.09 (-1.23%)
LOTCHEM 27.20 Decreased By ▼ -0.12 (-0.44%)
MLCF 95.40 Decreased By ▼ -0.27 (-0.28%)
OGDC 314.70 Decreased By ▼ -2.35 (-0.74%)
PAEL 42.25 Decreased By ▼ -0.09 (-0.21%)
PIBTL 17.03 Increased By ▲ 0.26 (1.55%)
PIOC 271.52 Decreased By ▼ -4.70 (-1.7%)
PPL 215.94 Decreased By ▼ -2.21 (-1.01%)
PRL 56.80 Decreased By ▼ -0.57 (-0.99%)
SNGP 100.73 Decreased By ▼ -0.35 (-0.35%)
SSGC 25.31 Decreased By ▼ -0.26 (-1.02%)
TELE 8.27 Decreased By ▼ -0.05 (-0.6%)
TPLP 12.74 Decreased By ▼ -0.05 (-0.39%)
TRG 62.00 Increased By ▲ 1.00 (1.64%)
UNITY 10.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.1%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایس اینڈ پی گلوبل کی درجہ بندی : پاکستانی بینک ایشیا کے بہترین کارکردگی دکھانے والے اداروں میں شامل

  • بینک آف پنجاب 2025 کا ٹاپ پرفارمر قرار، سالانہ منافع میں 334 فیصد کا تاریخی اضافہ ہوا
شائع اپ ڈیٹ

ایس اینڈ پی گلوبل کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں پاکستان کے بینکوں نے ایشیا پیسیفک خطے کے دیگر بینکوں کے مقابلے میں اپنے سرمایہ کاروں کو سب سے زیادہ مجموعی منافع فراہم کیا۔

رپورٹ کے مطابق بینک آف پنجاب نے 2025 میں اپنے سرمایہ کاروں کو 333.8 فیصد مجموعی ریٹرن فراہم کیا، جس کے بعد اسے ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی فہرست میں 100 ملین ڈالر سے زائد مارکیٹ کیپیٹلائزیشن والے ایشیا پیسیفک بینکوں میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان 301.3 فیصد منافع کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ عسکری بینک لمیٹڈ اور بینک آف خیبر بالترتیب 194.2 فیصد اور 177.4 فیصد اضافے کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔ مجموعی طور پر ایشیا کے سرفہرست 15 بینکوں میں سے 7 کا تعلق پاکستان سے ہے۔

پاکستان کے بڑے کمرشل بینکوں میں شامل یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یوبی ایل) اس فہرست میں ساتویں نمبر پر رہا، جس نے 2025 میں 143.7 فیصد ریٹرن دیا۔ دریں اثنا بینک مکرمہ اور فیصل بینک بالترتیب 10 ویں اور 14 ویں نمبر پر رہے، جن کا منافع 119.6 فیصد اور 115.1 فیصد رہا۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بہتر معاشی اشاریوں، مالیاتی انتظام اور سیاسی استحکام کی بدولت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں مسلسل تیسرے سال بھی تیزی دیکھی گئی اور 2025 میں اس میں 51.2 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔ ڈیٹا کے مطابق مارکیٹ انٹیلی جنس تجزیہ میں شامل سرفہرست 10 کامیاب ترین اداروں میں سے نصف سے زائد کا مارکیٹ کیپیٹل ایک ارب ڈالر سے کم تھا۔

دوسری جانب مارکیٹ انٹیلی جنس ڈیٹا کے مطابق درمیانے درجے کے بھارتی بینک 2025 میں مجموعی منافع کے لحاظ سے بدترین کارکردگی دکھانے والے اداروں میں شامل رہے۔ رپورٹ کے مطابق اتکرش اسمال فنانس بینک لمیٹڈ کے مجموعی ریٹرن میں اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے 48.6 فیصد کی کمی واقع ہوئی، پنجاب اینڈ سندھ بینک میں 42.1 فیصد جبکہ ای ایس اے ایف اسمال فنانس بینک کے منافع میں 36.6 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔

Comments

Comments are closed.