BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

وینزویلا میں منشیات بردار کشتیوں کی لوڈنگ سہولت کو نشانہ بنایا ، ٹرمپ

  • امریکی صدر کے مطابق بندرگاہ کے اس حصے میں زوردار دھماکا ہوا، جہاں کشتیاں منشیات سے بھری جا رہی تھیں
شائع اپ ڈیٹ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے وینزویلا میں ایک علاقے کو نشانہ بنایا، جہاں کشتیوں میں منشیات لوڈ کی جاتی ہے، یہ صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خلاف دباؤ کی مہم کے آغاز کے بعد امریکا کی پہلی زمینی کارروائی ہے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ بندرگاہ کے اس حصے میں زوردار دھماکا ہوا اور تمام کشتیاں تباہ کر دی گئیں۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کارروائی کس نے کی، تاہم ایک ذرائع کے مطابق اس ماہ کے آغاز میں سی آئی اے نے ڈرون حملہ کیا تھا۔ اس حملے کا ہدف وینزویلا کے ساحلی علاقے میں ایک دور افتادہ ڈاک تھا، جسے گروہ ”ٹرین ڈی اراغوا“ منشیات ذخیرہ اور کشتیوں پر منتقل کرنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

ٹرمپ نے سابقہ بیانات میں کہا تھا کہ انہوں نے سی آئی اے کو وینزویلا میں خفیہ کارروائیاں کرنے کی اجازت دی ہے۔ امریکی فوج نے بھی مبینہ منشیات بردار جہازوں کو نشانہ بنانے میں کامیابیوں کا اعلان کیا ہے۔

اس دوران وینزویلا میں حکومت نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔ امریکی اقدام مادورو حکومت پر دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے، جبکہ امریکی کانگریس نے کارروائیوں کے بین الاقوامی قانونی پہلوؤں پر سوالات اٹھائے ہیں۔

Comments

Comments are closed.