BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

زرعی فنانسنگ میں انقلاب، کسانوں کی زرعی قرضہ جات تک رسائی کیلئے جدید ڈیجیٹل ایپ زرخیزی متعارف

  • اقدام کا مقصد زرعی فنانس کو ڈیجیٹل بنانا ہے تاکہ کسان زرخیزی ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر درخواست دے سکیں اور 10 لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کرسکیں
شائع اپ ڈیٹ

حکومت پاکستان کے فنانس ڈویژن نے اسٹیٹ بینک اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے اشتراک سے زرعی فنانسنگ میں انقلاب لانے کے لیے تیار کردہ ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم زرخیزی کا آغاز کردیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد زرعی فنانس کو ڈیجیٹل بنانا ہے تاکہ کسان زرخیزی ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر درخواست دے سکیں اور 10 لاکھ روپے تک کا قرضہ حاصل کرسکیں۔ ضروری تصدیق کے بعد یہ درخواست کسان کی پسند کے بینک کو پراسیسنگ کے لیے بھیج دی جائے گی۔ فنانسنگ کا 75 فیصد حصہ زرعی سامان کی خریداری کے لیے بینکوں کے منظور شدہ زرعی وینڈرز کے ذریعے اشیاء کی صورت میں فراہم کیا جائے گا۔

فنانسنگ کے علاوہ، کسان کو لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے زرعی مشاورت کی سروسز بھی دی جائیں گی۔ زرخیزی پلیٹ فارم فنانسنگ کے ساتھ معیاری زرعی اشیاء اورکسانوں کی مشاورت کے ذریعے پیداوار میں بہتری لائے گی۔

چھوٹے کسانوں کو فنانسنگ کی فراہمی کے لیے بینکوں کی حوصلہ افزائی کے طور پر حکومت نے 10 فیصد فرسٹ لاس کوریج اور بینکوں کے واجب الادا قرض داروں میں خالص اضافہ پرفی کس دس ہزار روپے کی آپریشنل لاگت سبسڈی بھی فراہم کی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ زرخیزی ایپ مالی شمولیت کے فروغ کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی ہے۔ یہ اقدام چھوٹے کسانوں کے لیے قرضہ جات تک رسائی کو آسان بنا کردیہی ترقی اور قومی غذائی تحفظ کے لیے حکومت کے وسیع تر مقاصد کی حمایت کرتا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ زرخیزی ایپ چھوٹے کسانوں کی فنانس تک رسائی بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ قرضہ حاصل کرنے کا عمل ڈیجیٹل بنا کر ہم چھوٹے کسانوں کے لیے رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ رسمی قرضہ جات بروقت، قابل رسائی اور فصلوں کی پیداوارمیں کسانوں کو مدد دیں۔ زرخیزی دیہی معیشت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کا ہدف حاصل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔

پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود نے اس سلسلے میں بینکاری شعبہ کے اجتماعی کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بینکنگ انڈسٹری،زرخیزی ایپ کے کامیاب نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے تاکہ ملک بھر کے کسانوں تک رسائی کو بڑھایا جا سکے اور طریقہ کار کوآسان بنایا جا سکے۔

ظفر مسعود نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور اختراعی کریڈٹ اسیسمنٹ طریقوں سے استفادہ کرتے ہوئے ہمارا مقصد چھوٹے کسانوں، خصوصاً ان بے زمین کسانوں کے لیے فنانس تک رسائی بہتر بنانا ہے جو بڑی حد تک غیر دستاویزی شعبے میں کام کر رہے ہیں۔

زرخیزی ایپ اب گوگل پلے اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے جبکہ کسان ڈیجیٹل آن بورڈنگ میں مدد کے لیے اپنے قریبی بینک کی کسی بھی برانچ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.