BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

منافع خوری کے رجحان سے ابتدائی تیزی کے اثرات زائل، 100 انڈیکس ہموار سطح پر بند

  • کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 169,451.86پوائنٹس پر بند
شائع December 10, 2025 اپ ڈیٹ December 10, 2025 07:41pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو ابتدائی تیزی کے اثرات زائل ہوگئے جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس معمولی تبدیلی کے ساتھ بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا ، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر100 انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار کی بلند سطح عبور کرتے ہوئے 170,697.74 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

تاہم، سیشن کے آخری حصے میں نافع خوری کے باعث انڈیکس کچھ نیچے آیا جس سے ابتدائی تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 4.52 پوائنٹس کی معمولی کمی سے 169,451.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق مثبت رجحان ایم ایل سی ایف ، لک ، آئی ایس ایل ، ایف سی سی ایل ، پی آئی او سی سے سامنے آیا، جنہوں نے مجموعی طور پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 498 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ تاہم ایف ایف سی، ایس آر وی آئی اور پی پی ایل کے حصص میں کمی نے انڈیکس میں آنے والی تیزی کو جزوی طور پر کم کیا اور مجموعی طور پر 380 پوائنٹس کم کردیئے۔

اہم معاشی پیش رفت میں امریکی بینک نے پاکستان کے ریکوڈک میں اہم معدنیات کی کان کنی کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا جہاں سرمایہ کاروں نے بڑے شعبوں میں نئی پوزیشنز بنائیں جس سے مجموعی مارکیٹ سرگرمی میں نمایاں اضافہ ہوا۔ بینچ مارک انڈیکس تیزی کے ساتھ 1,153.14 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ میں پہلی بار 169,456.39 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر بدھ کو ایشیائی حصص اور وال اسٹریٹ فیوچرز میں کمی دیکھی گئی، کیونکہ منقسم فیڈرل ریزرو پالیسی بورڈ کے فیصلوں کا اہم وقت قریب آتا جا رہا تھا جبکہ اے آئی شعبے میں کمپنیوں کے مالی نتائج غیر معمولی بلند قدر (ویلویشنز) کو آزمائش میں ڈالنے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔

فیڈرل ریزرو کے فیصلوں کے باعث بیشتر اثاثے جمود کا شکار رہے تاہم جاپانی ین میں اچانک شدید گراوٹ اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل تیز رفتار اضافے نے توجہ حاصل کی، جہاں دونوں نے نئی ریکارڈ سطح چھولیں۔

کم از کم فیوچرز مارکیٹ کو یقین ہے کہ فیڈرل ریزرو معیاری شرح سود میں ایک چوتھائی فیصد کمی کرکے اسے 3.50 سے 3.75 فیصد تک لے آئے گا، اور اس امکان کو 89 فیصد کے طور پر قیمتوں میں شامل کیا جا چکا ہے۔

آئندہ سال شرح سود میں ایک، دو یا مزید/کوئی کمی نہ ہونے سے متعلق فیڈرل ریزرو اراکین کی “ڈاٹ پلاٹ” پیش گوئیوں کی تعداد فیصلہ کن ثابت ہوگی۔ ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ 12 ووٹنگ اراکین میں سے کم از کم دو افراد نرمی (شرح سود میں کمی) کی مخالفت کر سکتے ہیں، جس سے چیئرمین جیروم پاول کو مشکل صورتحال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ایم ایس سی آئی کے جاپان کے علاوہ ایشیا پیسفک کے وسیع ترین انڈیکس میں 0.1 فیصد کی معمولی کمی دیکھی گئی جبکہ چین کے بلیوچپ حصص میں ملے جلے افراطِ زر کے اعداد و شمار کے بعد 0.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دریں اثناء انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی اور 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 280.37 پر بند ہوئی، جو ڈالر کے مقابلے میں تین پیسےکا اضافہ ہے۔

تمام شیئرز کے انڈیکس پر حجم 1,031 ملین سے بڑھ کر 1,190 ملین ہو گیا۔ تاہم، شیئرز کی کل مالیت پچھلے سیشن کے 51.32 ارب روپے سے کم ہو کر 50.49 ارب روپے رہ گئی۔

ہَم نیٹ ورک (Hum Network) 132.04 ملین شیئرز کے ساتھ حجم میں سرِ فہرست رہا، جس کے بعد بینک مکرمہ کے 103.48 ملین اور ٹی پی ایل پراپرٹیز کے 52.37 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا۔

بدھ کو 478 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا، جن میں سے 251 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 188 میں کمی اور 39 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Comments

200 حروف