مارکٹس
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 4214 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 4214 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے پر جاپہنچا ۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 342 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔
مزید برآں چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 102 روپے ہوگئی۔
























Comments
Comments are closed.