BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

محسن نقوی نے برطانیہ کو شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواستیں پیش کر دیں

  • کوئی بھی ملک اپنے شہریوں کو بیرونِ ملک قومی اداروں کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا ، دونوں کی فوری واپسی کا مطالبہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے مرزا شہزاد اکبر اور عادل فاروق راجہ کی حوالگی کے کاغذات برطانوی حکومت کے حوالے کر دیے، جبکہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے لندن سے دونوں افراد کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا، جو ملک میں مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔

محسن نقوی نے یہ دستاویزات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ ملاقات کے دوران پیش کیں، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات، سکیورٹی تعاون اور برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی واپسی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزارت داخلہ کے سینئر حکام بشمول وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔

شہزاد اکبر، جو سابق مشیرِ داخلہ و احتساب اور سابقہ حکومت کی ایسٹ ریکوری یونٹ کے سربراہ رہے کو اپنے عہدے کے دوران کی کارکردگی سے متعلق تحقیقات کا سامنا ہے۔

عادل فاروق راجہ جو سابق فوجی میجر تھے اور بعد میں یوٹیوبر بن گئے، 2023 میں فوجی عدالت نے انہیں پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹس ایکٹ کے تحت سزائیں سنائیں، جن میں ابہام انگیزی اور حساس معلومات افشا کرنے کے الزامات شامل تھے۔

عادل فاروق راجہ پہلے بھی برطانیہ میں ایک بڑے توہینِ آمیز مقدمے میں شکست کھا چکے ہیں، جہاں لندن کی عدالت نے ایک ریٹائرڈ انٹیلی جنس افسر کے خلاف ان کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں اور انہیں بلا تاخیر حوالگی کے لیے بھیجا جانا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت آزادی اظہار رائے کا احترام کرتی ہے، لیکن جعلی خبریں اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والی مہمات برداشت نہیں کی جائیں گی اور پاکستان بیرونِ ملک پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث افراد کے حوالے سے برطانوی تعاون کی قدر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوالگی کا عمل پہلے ہی وزارتِ خارجہ کے ذریعے شروع کر دیا گیا ہے اور اسلام آباد توقع کرتا ہے کہ برطانوی حکام موجودہ قانونی فریم ورک کے تحت اس معاملے میں پیش رفت کریں گے۔

Comments

Comments are closed.