ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا
- ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.46 پر بند
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 280.46 پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 280.47 روپے پر بند ہوئی تھی۔
بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر مستحکم رہا کیونکہ دیگر اثاثوں نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کی۔ تاہم 2026 کی طرف دیکھتے ہوئے سرمایہ کار امریکی شرحِ سود میں کمی کے امکانات کے پیشِ نظر ڈالر کے خلاف پوزیشن بنانے لگے ہیں۔
صبح کے کاروبار میں آسٹریلین ڈالر تین ہفتوں کی بلند ترین سطح 0.6576 ڈالر تک جا پہنچا تاہم جی ڈی پی کے اعداد و شمار معمولی طور پر توقعات سے کم آنے کے بعد تھوڑا پیچھے ہٹ گیا۔
رات بھر یورو نے اپنی 50 روزہ موونگ ایوریج عبور کرلی کیونکہ یورو زون کی افراطِ زر توقعات سے معمولی حد تک زیادہ رہی اور ایشیا سیشن کے آغاز میں یہ 1.1629 ڈالر پر ٹریڈ کیا۔
مارکیٹ میں دیگر حرکات کے مقابلے میں سب سے نمایاں بِٹ کوائن کی ریکوری تھی جس نے سرمایہ کاروں کو زیادہ رسک لینے کے لیے تیار کر دیا۔ مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے سب سے بڑی کرپٹو کرنسی رات بھر تقریباً 6 فیصد بڑھ کر 91,000 ڈالر سے اوپر پہنچ گئی۔
جاپانی ین ڈالر کے مقابلے میں 155.70 پر مستحکم رہا کیونکہ رواں ماہ شرحِ سود میں اضافے کے امکان پر شرطیں مضبوط ہو رہی ہیں جبکہ امریکہ میں آئندہ ہفتے فیڈرل ریزرو کے اجلاس کے لیے 85 فیصد شرحِ سود میں کمی کی توقع قیمتوں میں شامل ہے۔
اسٹرلنگ 1.3222 ڈالر پر مستحکم رہا، اسی طرح محفوظ پناہ گزین سوئس فرانک 0.8022 ڈالر فی ڈالر پر برقرار رہا۔ نیوزی لینڈ ڈالر 0.5730 ڈالر کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا۔
سرمایہ کار آگے دیکھتے ہوئے امریکی ڈالر کے بارے میں محتاط ہو گئے ہیں، کیونکہ 2026 کے آخر تک تقریباً 90 بیسس پوائنٹس کی شرحِ سود میں کمی کی توقع ہے اور وائٹ ہاؤس کے معاشی مشیر کیون ہیسٹ کے فیڈ چیئر کے لیے نامزد ہونے کے امکانات بھی موجود ہیں۔
تیل کی قیمتیں، جو کرنسی کی برابری کے لیے ایک اہم اشاریہ ہیں، بدھ کے روز روس کے اس اعلان کے بعد کہ ماسکو میں امریکی حکام کے ساتھ بات چیت یوکرین کے ممکنہ امن معاہدے پر کسی سمجھوتے تک نہیں پہنچ سکی، 1 فیصد سے زائد بڑھ گئیں، دونوں ملکوں کے درمیان یہ بات چیف روس کے تیل کے شعبے پر عائد پابندیاں کم کر سکتی تھی۔
برینٹ کروڈ میں 78 سینٹ یا 1.3 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 63.23 ڈالر پر پہنچ گیا ( عالمی معیاری وقت کے مطابق 10 بج کر 10 منٹ پر)، جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیدیٹ 85 سینٹ یا 1.5 فیصد بڑھ کر 59.49 ڈالر ہو گیا۔ دونوں معاہدے پچھلے سیشن میں 1 فیصد سے زائد گر چکے تھے۔




















Comments
Comments are closed.