BR100 Decreased By (-0.22%)
BR30 Decreased By (-0.55%)
KSE100 Decreased By (-0.16%)
KSE30 Decreased By (-0.14%)
BAFL 57.23 Increased By ▲ 0.36 (0.63%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.22 Decreased By ▼ -0.13 (-0.43%)
CNERGY 13.04 Decreased By ▼ -0.08 (-0.61%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.00 Decreased By ▼ -2.45 (-1.27%)
FABL 94.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.61 Decreased By ▼ -0.18 (-0.34%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.13 (-0.88%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.40 Increased By ▲ 0.30 (0.1%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.45 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 92.81 Decreased By ▼ -0.35 (-0.38%)
OGDC 315.22 Decreased By ▼ -1.51 (-0.48%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.48 (-1.35%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 242.50 Decreased By ▼ -0.71 (-0.29%)
PPL 223.75 Decreased By ▼ -3.16 (-1.39%)
PRL 92.30 Decreased By ▼ -0.72 (-0.77%)
SNGP 91.60 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
SSGC 23.70 Decreased By ▼ -0.11 (-0.46%)
TELE 7.68 Decreased By ▼ -0.12 (-1.54%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.42 Decreased By ▼ -0.14 (-0.25%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

وزیر داخلہ کی جعلی ویزا دینے والے ایجنٹس کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت

  • منافع کے لیے لوگوں کے مستقبل سے کھیلنے والے ایجنٹ مافیاز کے ساتھ زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائے گی، محسن نقوی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے معصوم افراد کا استحصال کرنے والے ویزا ایجنٹوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ منافع کے لیے لوگوں کے مستقبل سے کھیلنے والے ایجنٹ مافیاز کے ساتھ زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے اچانک دورے کے دوران بیرونِ ملک روانہ ہونے والے مسافروں سے ملے اور ان کے مسائل براہِ راست سنے۔

وزیر داخلہ نے امیگریشن پر عملے کی کمی سے متعلق ایک مسافر کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دیا اور متعلقہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری کیں۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ جس مسافر کے پاس مکمل اور مستند سفری دستاویزات ہوں، اسے ہرگز نہیں روکا جائے گا لیکن جعلی یا غیر مصدقہ کاغذات پر سفر کی کوشش کرنے والوں کو کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، کیونکہ ایسے اقدامات پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کے پس منظر میں 27 نومبر کو ایف آئی اے نے بھی واضح کیا تھا کہ بلاجواز مسافروں کو طیاروں سے اتارنے کے الزامات من گھڑت اور گمراہ کن ہیں، جن کا مقصد عوام میں بے جا تشویش پیدا کرنا ہے۔ ادارے نے کہا کہ مکمل دستاویزات اور جائز سفر کی غرض رکھنے والے کسی بھی مسافر کو نہیں روکا جاتا، جبکہ مسافروں کا تحفظ اس کی اولین ترجیح ہے۔

ایف آئی اے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور صرف مکمل، مستند اور تصدیق شدہ دستاویزات کے ساتھ ہی سفر کریں۔

ادھر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے بھی ایف آئی اے کو بیرونِ ملک جانے والے ملازمین کو ایئرپورٹ پر بلاوجہ طیاروں سے اتارنے کی شکایات فوری حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

Comments are closed.