BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

پی ٹی آئی کا عمران خان کی صحت سے متعلق افواہوں پر حکومت سے فوری وضاحت کا مطالبہ

  • درست صورتحال سامنے لانے کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا ، تحریک انصاف کی حامیوں کو یقین دہانی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت و سلامتی کے حوالے سے حالیہ افواہوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے فوری وضاحت کا مطالبہ کیاہے۔

پی ٹی آئی کے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان کے بارے میں غیر مصدقہ دعوے غیر سرکاری افغان اور بھارتی میڈیا ذرائع اور غیر ملکی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے پھیلائے جا رہے ہیں، جس سے غیر ضروری خوف و تشویش پیدا ہو رہی ہے۔

پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت اور وزارتِ داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان افواہوں کی فوری اور واضح تردید کرے اور عمران خان اور ان کے اہل خانہ کے درمیان فوری ملاقات کا انتظام کرے۔ ساتھ ہی پارٹی نے شفاف اور سرکاری بیان جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا، جس میں عمران خان کی صحت، سلامتی اور موجودہ حیثیت کی تفصیلات شامل ہوں۔

پارٹی نے مزید کہا کہ ان خطرناک اور حساس افواہوں کو پھیلانے والوں کی نشاندہی کر کے تحقیقات کے بعد حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔

بیان میں کہا گیا قوم اپنے لیڈر کے بارے میں کسی بھی غیر یقینی صورتحال یا ابہام کو برداشت نہیں کرے گی۔اس میں مزید کہا گیا کہ عمران خان کی سلامتی، بنیادی حقوق اور آئینی تحفظ حکومت کی براہِ راست ذمہ داری ہیں۔

پی ٹی آئی نے حامیوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان افواہوں کا مقابلہ کرنے اور حقیقت کو عوام کے سامنے لانے کے لیے ہر قانونی اور سیاسی اقدام کرے گی۔

پی ٹی آئی کی رہنما مہر بانو قریشی نے بھی پارٹی کے بانی چیئرمین کی صحت و سلامتی کے حوالے سے افواہوں پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ حکومت خان صاحب کی سلامتی کی ذمہ دار ہے اور قوم کو تازہ صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے بیان جاری کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔

مہر بانو قریشی نے کہا کہ افواہوں کے خاتمے کا سب سے قابلِ اعتماد طریقہ یہ ہے کہ عمران خان کی بہنوں ، وکلاء اور پارٹی کے ارکان کی بانی سے ملاقات کرائی جائے۔

ایک دن قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک ویڈیو ری ٹویٹ کی جس میں عمران خان کچھ اپوزیشن رہنماؤں پر طنز کر رہے تھے جو جیل میں سہولیات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پر وضاحت کی کہ حکومت قید میں موجود پی ٹی آئی کے سربراہ کے ساتھ برا سلوک نہیں کر رہی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کھانا باہر سے آتا ہے اور ان کے مینو میں وہ کھانے شامل ہیں جو پانچ ستارہ ہوٹل بھی پیش نہیں کیے جاتے۔ ان کے پاس ٹی وی ہے اور وہ جو چاہیں چینلز دیکھ سکتے ہیں۔ ورزش کے آلات بھی دستیاب ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جب وہ خود جیل میں تھے تو انہیں سرد فرش پر سونا پڑتا تھا، کھانا جیل میں دستیاب ہوتا تھا اور صرف دو کمبل ملتے تھے۔

جنوری کے مہینے میں گرم پانی نہیں تھا، جیل کے سپرنٹنڈنٹ آصف وڑائچ خود صبح آئے اور گیزر ہٹا دیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کے پاس ڈبل بیڈ اور مخمل کی چادریں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ خطاب جیل کے لاؤڈ اسپیکر پر سنایا جانا چاہیے۔ خدا سے ڈرنا چاہیے، وقت کسی کا نہیں ہوتا۔

پی ٹی آئی کے کئی رہنما، جو نو مئی ، 2023 کے ملک گیر احتجاج میں مبینہ طور پر شامل تھے، مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ احتجاج عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد ہوا تھا۔

عمران خان 2023 سے جیل میں ہیں اور ان پر کرپشن، زمین کی دھوکہ دہی اور سرکاری راز افشا کرنے کے الزامات ہیں۔ انہیں اسی طرح کے الزامات کے تحت ہنگاموں سے متعلق الگ مقدمات میں بھی مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

حکومت نے الزام لگایا کہ عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے مئی 9 کے احتجاج کو بھڑکایا، جس میں مظاہرین نے فوج اور سرکاری عمارتوں، بشمول راولپنڈی میں فوجی ہیڈکوارٹر اور لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے کیے۔

سابق وزیراعظم ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تمام مقدمات سیاسی طور پر ان کی پارٹی کو ختم کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.