کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت مستحکم ،چاندی مہنگی ہوگئی
- تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 662، دس گرام 3لاکھ 69 ہزار 223 روپے پر مستحکم رہا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتیں مستحکم جب کہ چاندی کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4083 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر برقرار رہا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 100 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 368 روپے ہوگئی تھی۔

























Comments
Comments are closed.