کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 400 روپے کا بڑا اضافہ
- چاندی کی فی تولہ قیمت 115 روپے کے اضافے سے 5209 روپے ہوگئی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 74 ڈالر کے اضافے سے 4075 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 7 ہزار 400 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 337 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 68 ہزار 530 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 62 ہزار 462 روپے پر جاپہنچا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 115 روپے کے اضافے سے 5209 روپے ہوگئی۔






















Comments
Comments are closed.