BR100 Increased By (0.09%)
BR30 Increased By (0.95%)
KSE100 Increased By (0.36%)
KSE30 Decreased By (-0.03%)
BAFL 59.39 Increased By ▲ 0.37 (0.63%)
BIPL 27.30 Increased By ▲ 0.13 (0.48%)
BOP 35.40 Decreased By ▼ -1.06 (-2.91%)
CNERGY 12.77 Increased By ▲ 0.83 (6.95%)
DFML 18.26 Increased By ▲ 0.06 (0.33%)
DGKC 220.50 Increased By ▲ 2.47 (1.13%)
FABL 100.28 Decreased By ▼ -0.12 (-0.12%)
FCCL 58.72 Increased By ▲ 1.36 (2.37%)
FFL 16.48 Decreased By ▼ -0.10 (-0.6%)
GGL 24.39 Decreased By ▼ -0.23 (-0.93%)
HBL 324.00 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
HUBC 227.50 Increased By ▲ 1.86 (0.82%)
HUMNL 10.71 Decreased By ▼ -0.08 (-0.74%)
KEL 7.40 Increased By ▲ 0.08 (1.09%)
LOTCHEM 27.02 Decreased By ▼ -0.12 (-0.44%)
MLCF 104.92 Increased By ▲ 2.85 (2.79%)
OGDC 322.10 Increased By ▲ 2.91 (0.91%)
PAEL 44.06 Increased By ▲ 0.18 (0.41%)
PIBTL 16.75 Decreased By ▼ -0.09 (-0.53%)
PIOC 279.50 Increased By ▲ 4.66 (1.7%)
PPL 224.40 Increased By ▲ 2.85 (1.29%)
PRL 66.60 Increased By ▲ 2.85 (4.47%)
SNGP 103.95 Increased By ▲ 0.16 (0.15%)
SSGC 27.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
TELE 8.77 Increased By ▲ 0.15 (1.74%)
TPLP 15.57 Increased By ▲ 0.59 (3.94%)
TRG 62.44 Decreased By ▼ -0.85 (-1.34%)
UNITY 12.10 Increased By ▲ 0.59 (5.13%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو باضابطہ طور پر برطانیہ کے لیے ’تھرڈ کنٹری آپریٹر(ٹی سی او) کی منظوری مل گئی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں چلائی جا سکتی ہیں۔

قومی ایئر لائن نے بدھ کو ایک پریس بیان میں کہا کہ ​پی آئی اے کو جامع اور ہمہ جہتی منظوری دی گئی جس سے پی آئی اے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گا اور نہ صرف مسافر بلکہ کارگو بھی لے کر جائے گا۔

پروازوں کا آغاز اکتوبر سے کیا جائے گا جس کا آغاز مانچسٹر سے ہوگا۔

بعد ازاں جب پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا تو برمنگھم اور لندن کو بھی پی آئی اے کے فضائی شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔

مزید برآں، برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ نے پی آئی اے کو ایئر کارگو کیریئر 3 (اے سی سی 3) سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے جو سیکیورٹی اور کارگو آپریشنز دونوں کے لیے ہے اور پانچ سال تک مؤثر رہے گا۔

اس سے قبل جولائی میں فضائی تحفظ میں بہتری کے بعد برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کردی تھیں۔

معطلی سے پہلے، پی آئی اے برطانیہ کے لیے ہفتہ وار 21 پروازیں چلاتی تھی جن میں 10 لندن، 9 مانچسٹر اور 2 برمنگھم کے لیے شامل تھیں۔

پروازوں کی بحالی پاکستانی مسافروں کے لیے برطانیہ اور یورپ کا سفر کرنے میں رابطے کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گی۔

Comments

Comments are closed.