BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ کا مؤقف روس۔یوکرین جنگ پر بدلنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکی چینل فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ صدر ٹرمپ شی جن پنگ کے رویے کو بدل سکتے ہیں، کیونکہ ہمیں یہ محسوس نہیں ہوتا کہ چین اس جنگ کو ختم کرنا چاہتا ہے۔

امریکا بارہا چین اور بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے ذریعے جنگ کو سہارا دینے کا الزام لگا چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ٹرمپ نے یورپی یونین حکام پر زور دیا کہ وہ چین پر 100 فیصد ٹیرف عائد کریں تاکہ روسی تیل کی خرید روکی جا سکے، اور بھارت پر بھی اسی طرح کے اقدامات تجویز کیے۔

زیلنسکی نے کہا کہ بھارت زیادہ تر یوکرین کے ساتھ ہے اور امریکا و یورپی اتحادی نئی دہلی کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ چین کے معاملے میں صورتِ حال زیادہ مشکل ہے کیونکہ فی الحال اس کے مفادات روس کے ساتھ ہیں۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان لیو پینگ یو نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ ایک غیر جانبدار اور منصفانہ مؤقف اپنایا ہے اور فریقین کو لڑائی کے بجائے بات چیت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

دوسری جانب، ٹرمپ نے کہا کہ روس کی فوجی ناکامی ظاہر کرتی ہے کہ ماسکو معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روس تین سال سے زائد عرصے سے ایسی جنگ لڑ رہا ہے جو ایک طاقتور فوج ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں ختم کر سکتی تھی۔

زیلنسکی نے ٹرمپ کے اس بیان کو مثبت اشارہ قرار دیا اور کہا کہ یہ یوکرین کے لیے امریکا کی مسلسل حمایت کی علامت ہے۔

Comments

Comments are closed.