BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

بیسٹ وے سیمنٹ کی آٹو سیکٹر میں انٹری، 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان

بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ جو پاکستان کے سب سے بڑے سیمنٹ ساز اداروں میں سے ایک ہے نے ملک کے آٹو سیکٹر میں قدم رکھنے کا...
شائع اپ ڈیٹ

بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ جو ملک کے سب سے بڑے سیمنٹ ساز اداروں میں شمار ہوتی ہے نے پاکستان کے آٹوموبائل سیکٹر میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی اس مقصد کے لیے ایک نئی پرائیویٹ لمیٹڈ ذیلی کمپنی قائم کرے گی اور 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں بتایا گیا کہ بیسٹ وے سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس (19 ستمبر 2025) میں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔ کمپنی کے مطابق منصوبے کے تحت 4 ارب روپے تک کی ایکویٹی انویسٹمنٹ اور 6 ارب روپے تک کا شیئر ہولڈر قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی حتمی منظوری شیئر ہولڈرز سے لی جائے گی۔

واضح رہے کہ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ 1993 میں پاکستان میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر ہوئی تھی اور سیمنٹ کی تیاری و فروخت میں مصروف ہے۔

دوسری جانب آٹو انڈسٹری میں بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اگست 2025 میں پاکستان میں کاروں کی فروخت میں سالانہ 62 فیصد اور ماہانہ 27 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ صارفین کے اعتماد میں بہتری اور بینک فنانسنگ کی دستیابی بتائی گئی ہے۔

پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 میں کاروں (بشمول ایل سی ویز، وینز اور جیپ) کی فروخت 14,050 یونٹس رہی، جو اگست 2024 کے 8,699 یونٹس اور جولائی 2025 کے 11,034 یونٹس کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

پاما کی اگست 2025 کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ٹرکوں کی فروخت میں سالانہ 140 فیصد اضافہ ہوا، جو اگست 2024 میں 249 یونٹس کے مقابلے میں بڑھ کر 596 یونٹس تک پہنچ گئی۔

Comments

Comments are closed.