BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

بھارت اور امریکہ منگل کو نئی دہلی میں تجارتی مذاکرات کریں گے، ایسے وقت میں جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوب ایشیائی ملک کی برآمدات پر تادیبی ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد اگست میں بھارت کی مجموعی برآمدات 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔

بھارت کے اعلیٰ تجارتی مذاکرات کار اور وزارتِ تجارت میں خصوصی سیکریٹری راجیش اگروال نے تجارتی اعداد و شمار کے اجرا کے موقع پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ دونوں ممالک تجارتی بات چیت کو تیز کرنے پر متفق ہیں، تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔

راجیش اگروال نے مزید بتایا ہے کہ بھارت میں امریکی تجارتی نمائندہ برینڈن لنچ منگل کو نئی دہلی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

بھارت کی اگست میں برآمدات جولائی کے 37.24 بلین ڈالر سے کم ہو کر 35.10 بلین ڈالر رہ گئ ہیں، جبکہ تجارتی خسارہ جولائی کے27.35 بلین ڈالر سے گھٹ کر 26.49 بلین ڈالر ہو گیا ہے۔

امریکہ نے نئی دہلی کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے پر 27 اگست سے بھارتی اشیاء پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں، جس سے امریکی مصنوعات پر مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ گئے ہیں، جو کسی بھی امریکی تجارتی شراکت دار کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔

بھارت کی امریکہ کو برآمدات اگست میں 8.01 ارب ڈالر سے کم ہو کر 6.86 ارب ڈالر رہ گئ ہیں۔ اپریل سے اگست کے دوران نئی دہلی کی واشنگٹن کو مجموعی برآمدات 40.39 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

امریکہ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بڑھائے گئے ٹیرف کا مکمل اثر آئندہ ماہ محسوس کیا جائے گا کیونکہ سخت ٹیرف 27 اگست سے نافذ العمل ہیں۔

Comments

Comments are closed.