BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیر صدارت اسمیڈا (ایس ایم ای ڈی اے) کے بورڈ کا 31واں اجلاس جمعے کے روز منعقد ہوا، جس میں نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی تقرری کے عمل پر غور کیا گیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم، اسمیڈا کے سی ای او سقراط امان رانا اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ادارے کی تنظیمِ نو پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ اسمیڈا کے نئے ڈھانچے میں آؤٹ سورسنگ ماڈلز، پالیسی سازی اور پروگرام ڈیزائن پر زور دیا گیا ہے۔ ترجیحی شعبہ جات میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز)، مائیکرو انٹرپرائزز، خواتین کاروباری افراد اور ماحولیاتی چیلنجز شامل ہیں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے اعلان کیا کہ اسمیڈا آزاد جموں و کشمیر، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں علاقائی دفاتر قائم کرے گا تاکہ مقامی سطح پر کاروباری ترقی کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔

نئے سی ای او کی تقرری کے حوالے سے بورڈ نے فیصلہ کیا کہ ہیومن ریسورس کمیٹی کو انتخابی عمل کی نگرانی کا اختیار دیا جائے گا۔

ہارون اختر نے زور دیا کہ ”سی ای او کی تقرری مکمل طور پر میرٹ پر کی جائے گی اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔“

انہوں نے کہا کہ ”اسمیڈا ایک کلیدی ادارہ ہے جس میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اس ادارے کو مضبوط بنانے کے لیے ایک واضح وژن رکھتے ہیں اور ذاتی طور پر اس کی کامیابی سے وابستہ ہیں۔“ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اور مائیکرو انٹرپرائزز کو بااختیار بنانا ملک میں معاشی ترقی کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.