BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

انٹربینک مارکیٹ جمعرات کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا ۔

کاروبار کے اختتام پرڈالر کے مقابلے روپیہ 4 پیسے یا 0.01 فیصد کی بہتری سے 281.56 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل 25 واں روز ہے جب ڈالر روپے کے مقابلے تنزلی کا شکار ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 281.60 پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر امریکی ڈالر جمعرات کو ایشیائی مارکیٹ کے ابتدائی کاروباری سیشن میں مستحکم رہا کیونکہ امریکا میں فیکٹری گیٹ پرائسز میں غیر متوقع کمی نے اس توقع کو تقویت دی کہ فیڈرل ریزرو آئندہ ہفتے شرحِ سود میں کمی کرے گا، جبکہ تاجر دن کے بعد جاری ہونے والے امریکی کنزیومر پرائس ڈیٹا کے منتظر رہے۔

ڈالر انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ 97.822 پر پہنچ گیا، جو مسلسل تیسرے دن اضافہ ہے۔ امریکی محکمہ محنت کے بیورو آف لیبر اسٹیٹسٹکس کے مطابق بدھ کو جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ اگست کے دوران پروڈیوسر پرائس انڈیکس برائے فائنل ڈیمانڈ میں 0.1 فیصد کمی ہوئی۔

مارکیٹس اس توقع پر ٹریڈ کررہی ہیں کہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے پالیسی میں نرمی یقینی ہے اور اب واحد سوال یہ ہے کہ شرحِ سود کتنی کم کی جائے گی۔ سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق، ٹریڈرز ستمبر میں ہونے والے سینٹرل بینک کے اجلاس میں 50 بیسس پوائنٹس کی بڑی کٹوتی کے امکانات کو 8 فیصد مان رہے ہیں جبکہ کم از کم 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کو یقینی سمجھا جارہا ہے۔

ین کے مقابلے ڈالر 147.41 ین پر بغیر کسی تبدیلی کے ٹریڈ کر رہا تھا۔

یورو معمولی اضافے سے 1.1698 ڈالر تک پہنچ گیا، یورپی سینٹرل بینک کے پالیسی اجلاس سے قبل جو جمعرات کو بعد میں متوقع تھا جہاں شرحِ سود کو برقرار رکھنے کا وسیع امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.