BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

کراچی میں مسلسل دو روز کی موسلا دھار بارشوں نے نہ صرف معمولاتِ زندگی کو مفلوج کر دیا بلکہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں پر بھی شدید منفی اثرات ڈالے ہیں، جس کے باعث مقامی پیداوار رُک گئی اور برآمدی کنسائنمنٹس کی کمی پیدا ہوگئی۔

پاکستان کے مالیاتی مرکز کراچی میں منگل اور بدھ کو ہونے والی شدید بارشوں کے دوران بیشتر کارخانے اور دفاتر بند رہے۔ جو یونٹس کھلے بھی تھے، وہاں ملازمین کی بڑی تعداد غیر حاضر رہی۔ شدید بارش، شہری سیلاب، سڑکوں کی بندش اور ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث کارکن ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکے جس سے کئی کارخانے مکمل پیداوار جاری رکھنے میں ناکام رہے۔

برآمدی سامان کی ترسیل میں بھی تاخیر ہوئی کیونکہ سامان لانے والے ٹرک اور کنٹینرز سڑکوں اور ابلتے سیلابی نالوں کی وجہ سے حرکت نہیں کرسکے۔

شہر کی بڑی مارکیٹوں میں دکانداروں کو دکانیں بند کرنے پر مجبور ہونا پڑا کیونکہ خراب حالات میں کاروبار کرنا ناممکن ہوگیا تھا۔ نشیبی علاقوں میں واقع دکانیں اور گودام بارش اور گندے پانی میں ڈوب گئے جس سے مال کو شدید نقصان پہنچا۔

پانی میں ڈوبی سڑکیں، بجلی کی بندش، اُبلتے ہوئے نالے اور پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی نے معاشی سرگرمیوں کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا۔ دکانداروں نے کاروبار بند کر دیا جبکہ ہزاروں ملازمین اپنے کام کی جگہوں تک نہ پہنچ سکے۔

بارشوں نے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے بھی سخت مشکلات پیدا کیں، جنہیں روزانہ کی آمدن نہ ملنے کے باعث اپنے گھروں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔ منگل اور بدھ کے روز کاروبار اور مارکیٹوں کے متاثر ہونے کے بعد بڑی تعداد میں مزدور بے روزگار ہوگئے۔ اس کے علاوہ ترسیلِ سامان پر بھی بارش کے منفی اثرات پڑے، حادثات کے خطرات، گاڑیوں کی خرابی اور دیگر مسائل بڑھ گئے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.