BR100 Increased By (1.42%)
BR30 Increased By (1.24%)
KSE100 Increased By (1.02%)
KSE30 Increased By (1.18%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.79 (1.4%)
BIPL 26.75 Increased By ▲ 0.19 (0.72%)
BOP 33.78 Increased By ▲ 0.73 (2.21%)
CNERGY 9.60 Decreased By ▼ -0.08 (-0.83%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.32 (1.76%)
DGKC 207.00 Increased By ▲ 2.99 (1.47%)
FABL 99.00 Increased By ▲ 2.03 (2.09%)
FCCL 51.84 Increased By ▲ 0.93 (1.83%)
FFL 16.66 Increased By ▲ 0.10 (0.6%)
GGL 23.31 Increased By ▲ 0.54 (2.37%)
HBL 303.20 Increased By ▲ 5.16 (1.73%)
HUBC 216.90 Increased By ▲ 0.47 (0.22%)
HUMNL 10.93 Increased By ▲ 0.23 (2.15%)
KEL 7.44 Decreased By ▼ -0.08 (-1.06%)
LOTCHEM 30.58 Increased By ▲ 0.24 (0.79%)
MLCF 95.78 Increased By ▲ 2.46 (2.64%)
OGDC 320.70 Increased By ▲ 1.20 (0.38%)
PAEL 41.40 Increased By ▲ 0.34 (0.83%)
PIBTL 16.70 Increased By ▲ 0.25 (1.52%)
PIOC 262.50 Increased By ▲ 5.49 (2.14%)
PPL 223.49 Increased By ▲ 0.91 (0.41%)
PRL 41.55 Decreased By ▼ -0.50 (-1.19%)
SNGP 104.40 Decreased By ▼ -0.10 (-0.1%)
SSGC 28.50 Increased By ▲ 0.12 (0.42%)
TELE 8.71 Increased By ▲ 0.08 (0.93%)
TPLP 12.13 Increased By ▲ 1.10 (9.97%)
TRG 57.70 Decreased By ▼ -1.11 (-1.89%)
UNITY 9.68 Increased By ▲ 0.08 (0.83%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)

متحدہ عرب امارات نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی الحاق ابوظہبی کے لیے ایک ریڈ لائن ہوگی، جو ابراہام معاہدوں کی روح کو شدید نقصان پہنچائے گا۔ یہ وہ معاہدے ہیں جن کے تحت 2020 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل سے تعلقات قائم کیے تھے۔

یو اے ای کی جانب سے یہ بیان غزہ جنگ 2023 کے بعد اسرائیل پر سب سے سخت تنقید قرار دیا جا رہا ہے۔ اس وقت جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب حماس نے سرحد پار حملہ کیا۔ ٹرمپ ابراہام معاہدوں کو مزید توسیع دینے کی کوشش کرتے رہے ہیں مگر مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات اور جنگی حکمت عملی پر عالمی تنقید کے باعث سعودی عرب سمیت دیگر ممالک اس عمل میں شامل نہیں ہوئے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموٹریچ نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ ایک متنازعہ بستی کی تعمیر شروع کی جائے گی جو مغربی کنارے کو مشرقی یروشلم سے کاٹ دے گی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو ختم کردے گی۔ انہوں نے مغربی کنارے کے الحاق کی بھی حمایت کی۔

یو اے ای کی وزیر خارجہ کے نمائندہ برائے سیاسی امور لانا نسیبہ نے کہا کہ الحاق ہمارے لیے ریڈ لائن ہے، یہ نہ صرف ابراہام معاہدوں کے وژن کو نقصان پہنچائے گا بلکہ علاقائی انضمام کی کوششوں کو بھی ختم کردے گا۔ ہم اسرائیل پر زور دیتے ہیں کہ یہ منصوبے معطل کرے۔ امن کے لیے ہمت، ثابت قدمی اور تشدد سے انکار ضروری ہے۔

خلیجی ریاستوں نے بھی اسرائیلی وزیر کے الحاق کے مطالبات کو خطرناک اور اشتعال انگیز قرار دے کر مسترد کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.