BR100 Decreased By (-0.02%)
BR30 Increased By (0.11%)
KSE100 Decreased By (-0.07%)
KSE30 Increased By (0.04%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.26 (0.46%)
BIPL 26.82 Decreased By ▼ -0.22 (-0.81%)
BOP 33.52 Decreased By ▼ -0.16 (-0.48%)
CNERGY 10.22 Increased By ▲ 0.41 (4.18%)
DFML 18.09 Decreased By ▼ -0.43 (-2.32%)
DGKC 209.26 Increased By ▲ 1.39 (0.67%)
FABL 99.00 Increased By ▲ 0.10 (0.1%)
FCCL 54.11 Increased By ▲ 0.59 (1.1%)
FFL 16.39 Decreased By ▼ -0.29 (-1.74%)
GGL 23.85 Increased By ▲ 0.28 (1.19%)
HBL 302.66 Decreased By ▼ -1.73 (-0.57%)
HUBC 218.00 Decreased By ▼ -0.11 (-0.05%)
HUMNL 10.47 Decreased By ▼ -0.19 (-1.78%)
KEL 7.19 Decreased By ▼ -0.16 (-2.18%)
LOTCHEM 28.90 Decreased By ▼ -0.21 (-0.72%)
MLCF 96.10 Increased By ▲ 0.60 (0.63%)
OGDC 318.32 Increased By ▲ 0.38 (0.12%)
PAEL 41.40 Decreased By ▼ -0.43 (-1.03%)
PIBTL 16.62 Increased By ▲ 0.12 (0.73%)
PIOC 293.01 Increased By ▲ 13.00 (4.64%)
PPL 221.30 Increased By ▲ 1.56 (0.71%)
PRL 47.60 Increased By ▲ 3.01 (6.75%)
SNGP 107.00 Decreased By ▼ -0.49 (-0.46%)
SSGC 28.85 Decreased By ▼ -0.08 (-0.28%)
TELE 8.86 Increased By ▲ 0.10 (1.14%)
TPLP 12.34 Increased By ▲ 0.24 (1.98%)
TRG 59.60 Decreased By ▼ -0.43 (-0.72%)
UNITY 9.98 Decreased By ▼ -0.13 (-1.29%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

دی سرل کمپنی لمیٹڈ کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے ڈینوسومیب انجیکشنز کی مارکیٹنگ اور فروخت کی منظوری مل گئی ہے۔ یہ ایک بایوسمیولر دوا ہے جو آسٹیوپوروسس اور کینسر کے علاج میں استعمال ہوتی ہے اور کمپنی کے دواسازی کے پورٹ فولیو میں ایک اہم اضافہ قرار دی جا رہی ہے۔

کمپنی نے پیرکو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ کمپنی نے ڈریپ سے ڈینوسومیب انجیکشنز 120 ملی گرام اور 60 ملی گرام (بایوسمیولر ادویات) کی کامیاب رجسٹریشن حاصل کرلی ہے۔

پاکستان میں پروڈکٹ رجسٹریشن ہولڈر کے طور پر سرل کو چین کی ماب ویل فارماسیوٹیکلز کے ساتھ لائسنس معاہدے کے تحت ان ادویات کی مارکیٹنگ اور فروخت کے حقوق حاصل ہوگئے ہیں۔

فارماسیوٹیکل کمپنی کے مطابق ڈینوسومیب ایک مونوکلونل اینٹی باڈی ہے، جو آسٹیوپوروسس (60 ملی گرام) اور کینسر کے علاج (120 ملی گرام) میں استعمال ہوگی۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ کمپنی اب پاکستان میں ڈینوسومیب انجیکشنز کی کمرشل لانچ کی تیاری کر رہی ہے، جو پروڈکٹ پورٹ فولیو میں توسیع کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ پیش رفت مصنوعات کے معیار میں بہتری، کاروبار کے استحکام اور حصص یافتگان کے لیے زیادہ قدر پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

سرل کو 1965 میں پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا اور بعد میں اسے پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کردیا گیا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمیاں دواسازی، کنزیومر ہیلتھ اور غذائی مصنوعات کی تیاری و فروخت پر مشتمل ہیں۔ یہ کمپنی انٹرنیشنل برانڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے، جو سرل کے 50.25 فیصد شیئرز کی مالک ہے۔

اس سے قبل جولائی میں سرل نے طاہر احمد کو چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.