**عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کے بڑے اضافے سے 3447 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3600 روپے کے نمایاں اضافے سے 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3172 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 81 روپے کے اضافے سے 4202 روپے ہوگئی۔
























Comments
Comments are closed.