BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ یوکرین کی جانب سے روس پر ڈرون حملوں میں تیزی اور اس کے نتیجے میں روسی تیل کی سپلائی میں ممکنہ خلل کے خدشات بتائے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی امریکہ میں شرح سود میں کمی کی توقعات نے عالمی معیشت اور ایندھن کی طلب کے حوالے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا۔

برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 0.09 فیصد بڑھ کر 67.79 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 0.14 فیصد اضافے سے 63.75 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

روس نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین کے ڈرون حملے کے نتیجے میں اس کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹس میں سے ایک کے ری ایکٹر کی صلاحیت میں کمی آئی، جبکہ اوسٹ-لوگا فیول ایکسپورٹ ٹرمینل پر شدید آگ بھڑک اٹھی۔ اسی طرح نووشاختنسک ریفائنری، جو سالانہ 5 ملین میٹرک ٹن تیل برآمد کرتی ہے، چوتھے روز بھی آگ کی لپیٹ میں رہی۔

مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سائکامور کے مطابق، یوکرین کی روسی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے میں کامیابی کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ادھر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکراتی تصفیے میں “اہم رعایتیں” دی ہیں اور مان لیا ہے کہ وہ کیف میں اپنی مرضی کی حکومت قائم نہیں کر سکے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے یوکرین کی علاقائی سالمیت کے لیے سیکیورٹی ضمانت کو بھی تسلیم کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر دو ہفتوں میں امن معاہدے کی پیش رفت نہ ہوئی تو روس پر نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں، فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول کے آئندہ ماہ شرح سود میں ممکنہ کمی کے اشارے کے بعد سرمایہ کاروں کی دلچسپی اجناس کی عالمی منڈیوں میں مزید بڑھ گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.