BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 59.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.18%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
BOP 34.11 Decreased By ▼ -1.17 (-3.32%)
CNERGY 12.84 Decreased By ▼ -0.29 (-2.21%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.17 (0.94%)
DGKC 213.02 Decreased By ▼ -3.99 (-1.84%)
FABL 98.99 Decreased By ▼ -0.96 (-0.96%)
FCCL 57.66 Decreased By ▼ -0.31 (-0.53%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.22 (-1.34%)
GGL 23.80 Decreased By ▼ -0.56 (-2.3%)
HBL 333.71 Increased By ▲ 7.50 (2.3%)
HUBC 211.43 Decreased By ▼ -1.99 (-0.93%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.29 (-2.68%)
KEL 7.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 27.99 Increased By ▲ 0.24 (0.86%)
MLCF 100.65 Decreased By ▼ -2.33 (-2.26%)
OGDC 320.29 Decreased By ▼ -3.49 (-1.08%)
PAEL 43.12 Decreased By ▼ -0.78 (-1.78%)
PIBTL 16.56 Decreased By ▼ -0.12 (-0.72%)
PIOC 271.73 Decreased By ▼ -4.46 (-1.61%)
PPL 228.84 Decreased By ▼ -0.63 (-0.27%)
PRL 71.02 Increased By ▲ 0.91 (1.3%)
SNGP 102.22 Decreased By ▼ -1.44 (-1.39%)
SSGC 26.68 Decreased By ▼ -0.43 (-1.59%)
TELE 8.61 Decreased By ▼ -0.11 (-1.26%)
TPLP 15.11 Decreased By ▼ -0.57 (-3.64%)
TRG 59.84 Decreased By ▼ -1.29 (-2.11%)
UNITY 12.05 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستان، چین اور افغانستان کا انسدادِ دہشت گردی کے لیے مشترکہ عزم، سی پیک توسیع پر اتفاق

  • تینوں ممالک نے تجارت، ٹرانزٹ، علاقائی ترقی اور منشیات کے کنٹرول کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

چھٹا سہ فریقی وزرائے خارجہ مکالمہ بدھ کے روز کابل میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای اور افغانستان کے قائم مقام وزیرِ خارجہ مولوی امیر خان متقی نے شرکت کی۔

تینوں فریقین نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور تجارت، ٹرانزٹ، علاقائی ترقی، صحت، تعلیم، ثقافت اور منشیات کے کنٹرول جیسے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے عہد کی تجدید کی۔ فریقین نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے پر بھی اتفاق کیا۔

۔

اس موقع پر اسحاق ڈار اور مولوی امیر خان متقی کے درمیان دو طرفہ ملاقات بھی ہوئی، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور سفارتی نمائندگی کے درجۂ ترقی، چارج ڈی افیئرز سے سفیر کی سطح تک،کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں کابل اور بیجنگ میں ہونے والے پچھلے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور تجارت و ٹرانزٹ کے شعبوں میں حاصل ہونے والی نمایاں کامیابیوں کا اعتراف کیا گیا۔

تاہم اسحاق ڈار نے سیکورٹی کے میدان میں تعاون کی سست رفتاری پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں کی جانب سے پاکستان میں بڑھتے ہوئے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے زور دیا کہ کابل حکومت تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) /مجید بریگیڈ کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کرے۔

مولوی امیر خان متقی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے افغان حکام کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور سہ فریقی مکالمے کی کامیاب میزبانی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

قبل ازیں، نائب وزیرِاعظم کابل پہنچے تو ان کے ہمراہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ، سفیر محمد صادق اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

گزشتہ اجلاس، جو 21 مئی کو منعقد ہوا تھا، میں تینوں فریقین نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

رہنماؤں نے سفارتی روابط کو بڑھانے، رابطوں کو مضبوط بنانے،اور تجارت، بنیادی ڈھانچے اور ترقی کے لیے عملی اقدامات پر اتفاق کیا تاکہ خطے میں مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت تعاون کو مزید گہرا کرنے اور چین-پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے پر بھی اتفاق کیا۔

Comments

Comments are closed.