کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے...
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 3354 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 171 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے کی کمی سے 4072 روپے ہوگئی۔






















Comments
Comments are closed.