BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

ترکمانستان نے پاکستان کو اپنے انویسٹمنٹ فورم (ٹی آئی ایف) میں شرکت کی دعوت دی ہے، جو آئندہ ماہ اشک آباد میں منعقد ہوگا۔ یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب پاکستان اور ترکمانستان نے تجارت، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں گہرے تعاون کے امکانات پر غور کیا۔ یہ ملاقات وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ترکمانستان کے سفیر اتاجان موولاموف کے درمیان پیر کو ہوئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر دو طرفہ تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رہی۔

محمد اورنگزیب نے برادر ملک ترکمانستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور بتایا کہ گزشتہ برس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی اعلیٰ سطح وزارتی دورے ہو چکے ہیں۔

اس موقع پراتاجان موولاموف نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو ترکمانستان کی جانب سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف ایک اہم تجارتی و سرمایہ کاری کا شراکت دار ہے بلکہ دو طرفہ اور بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک کلیدی ٹرانزٹ حب بھی ہے۔

بیان کے مطابق فریقین نے مشترکہ منصوبوں اور تعاون کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر توانائی، ٹرانسپورٹیشن اور تعمیرات کے شعبوں میں۔

ترکمانستان کے وزیر خزانہ و معیشت مامیت گُلی آستاناگُلوف کی جانب سے، سفیر اتاجان موولاموف نے محمد اورنگزیب کو وسط ستمبر میں اشک آباد میں ہونے والے ٹی آئی ایف میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

Comments

Comments are closed.