BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
پاکستان

پاک فوج میں Z-10ME جنگی ہیلی کاپٹر شامل

  • فیلڈ مارشل کا قومی یکجہتی کے تحفظ کیلئے پاک فوج کے پختہ عزم کا اعادہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان آرمی نے Z-10ME جنگی ہیلی کاپٹر اپنے بیڑے میں شامل کر لیے ہیں جو دن اور رات کے کسی بھی وقت ہدف پر انتہائی درستگی سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق آرمی چیف نے جدید ترین جنگی ہیلی کاپٹر Z-10 ME کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب کی صدارت کی اور مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینج میں اس کی فائرنگ کی قوت کا مظاہرہ دیکھا۔

جنگی ہیلی کاپٹر جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور نائٹ اسٹرائیک کی صلاحیت سے لیس ہے جو فوج کی فضائی اور زمینی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو نمایاں طور پر بڑھاتا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے قومی یکجہتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جنگی مہارت کی بھرپور تعریف کی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق انہوں نے مشترکہ جنگی حکمت عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا جو جنگ کے بدلتے ہوئے انداز میں فیصلہ کن برتری قائم رکھنے کے فوج کے پختہ عزم کا عکاس ہے۔

مزید برآں گیریژن میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فارمیشن کی عملی تیاری اور جاری تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے تیاری کے بلند معیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نیوی نے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب منعقد کی تھی۔

پی این ایس ساہیوال (ڈیزگ) گن بوٹ مقامی طور پر پاکستان نیوی کے پلیٹ فارم ڈیزائن وِنگ (پی ڈبلیو ڈی) نے ڈیزائن کی ہے اور اس وقت کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں زیر تعمیر ہے۔

پاکستان نیوی کے مطابق، یہ جدید ترین جہاز اعلیٰ کارکردگی اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی نیم خودکار توپوں سے لیس ہوگا، جو سمندری مشنز میں اس کی عملی صلاحیت کو مزید مؤثر بنائے گا۔

Comments

Comments are closed.