BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پرائیویٹ فنڈ ریگولیشنز 2015 میں اہم ترامیم کی تجویز دی ہے۔

ایس ای سی پی نے ایک مشاورتی دستاویز جاری کی ہے جس میں عوام اور تمام متعلقہ فریقین سے آراء طلب کی گئی ہیں۔

مجوزہ ترامیم نجی فنڈز کے ضوابط کے لئے ایک منظم اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ طریقہ کار کو متعارف کراتی ہیں۔ان اہم تبدیلیوں میں آسان اور ہم آہنگ اصطلاحات شامل ہیں جن میں پرائیویٹ ایکویٹی اور وینچر کیپٹل کو ایک مشترکہ ”پرائیویٹ فنڈ“ کے دائرے میں لایا گیا ہے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق اس کی اقسام واضح طور پر بیان کی گئی ہیں۔

ان ترامیم میں سرمایہ کار بننے کے لیے اہلیت کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ اس کے لئے آمدنی کی بنیاد پر معیار مقرر کئے گئے ہیں اور ”کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (QIBs)“ کو باقاعدہ بیان کیا گیا ہے تاکہ زیادہ افراد کو سرمایہ کاری کی اجازت دی جا سکے جبکہ سرمایہ کاروں کا تحفظ بھی برقرار رہے۔

اس کے علاوہ گورننس کو بہتر بنانے کے لیے ٹرسٹیز اور فنڈ مینیجرز کے کردار اور ذمہ داریاں مضبوط کی گئی ہیں، باقاعدہ ایگزٹ اسٹریٹیجی کے طریقہ کار متعارف کرائے گئے ہیں اور فنڈ ختم کرنے کے واضح اصول شامل کئے گئے ہیں۔

پہلا اسٹیک ہولڈر مشاورتی اجلاس اپنے شفاف اور شمولیتی مشاورتی عمل کے تحت اسلام آباد میں کامیابی سے منعقد ہوا جس میں انڈسٹری کے نمائندوں، فنڈ مینیجرز، قانونی مشیروں اور دیگر متعلقہ فریقین نے شرکت کی۔

یہ اجلاس تبادلہ خیال، آراء اور تعاون کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے، وسیع رائے کو یقینی بنانے کے لیے آئندہ ہفتے لاہور اور کراچی میں مزید دو اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ایس ای سی پی نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مجوزہ ترامیم پر اپنی رائے 12 اگست 2025 تک فراہم کریں۔

مشاورتی پیپرایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.