BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
دنیا

روسی ساحل کے نزدیک 8.8 شدت کا زلزلہ، سونامی لہریں ٹکرا گئیں

  • متعدد افراد زخمی، ہوائی میں ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو بلند مقامات منتقل ہونے کی ہدایت
شائع July 30, 2025 اپ ڈیٹ July 30, 2025 12:55pm

روس کے مشرقی علاقے کامچٹکا جزیرہ نما کے قریب بدھ کو 8.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس سے 4 میٹر (13 فٹ) تک بلند سونامی لہریں پیدا ہوئیں اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ کامچٹکا میں شدید زلزلے کے بعد جاپان، روس، ہوائی اور بحرالکاہل کے مختلف علاقوں کے لیے سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

سطح زمین کے قریب آنے والے اس زلزلے نے روس کے دور دراز علاقے میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا اور متعدد افراد کو زخمی کردیا جبکہ جاپان کے مشرقی ساحلی علاقوں — جو 2011 میں 9.0 شدت کے زلزلے اور سونامی سے تباہ ہو چکے تھے — میں انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

ہوائی میں ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بلند مقامات یا عمارتوں کی چوتھی منزل یا اس سے اوپر منتقل ہو جائیں، جبکہ امریکی کوسٹ گارڈ نے سونامی کی آمد کے پیش نظر بندرگاہوں سے تمام بحری جہاز نکالنے کا حکم دیا ہے۔

ہونولولو کے محکمہ ایمرجنسی مینجمنٹ نے ایکس پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فوری کارروائی کریں! تباہ کن سونامی کی لہریں متوقع ہیں تاہم لائیو فوٹیج کے مطابق سورج غروب ہونے سے ذرا پہلے جب سونامی کی پہلی لہر ٹکرانے کی توقع تھی اس وقت ہوائی کے سب سے بڑے جزائر کے قریب کوئی بڑی لہر نظر نہیں آئی۔

علاقائی حکام اور روس کی وزارت ایمرجنسی کے مطابق سونامی کی لہریں اس سے پہلے کامچٹکا کے کچھ حصوں سے ٹکرائیں، جس کے نتیجے میں سیویرو-کوریلسک کے قصبے میں بندرگاہ اور ایک مچھلی پراسیسنگ پلانٹ جزوی طور پر زیرِ آب آ گئے اور کئی کشتیاں اپنی لنگر گاہوں سے بہہ گئیں۔

کامچاٹکا کے گورنر ولادیمیر سولودوف نے ٹیلی گرام پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آج کا زلزلہ شدید طاقت ور اور انتہائی سنجیدہ نوعیت کا تھا۔

روسی سائنسدان نے بتایا کہ یہ زلزلہ 1952 کے بعد اس خطے میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔

روس کی وزارتِ ایمرجنسی سروسز نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ ایک کنڈرگارٹن کو نقصان پہنچا ہے تاہم زیادہ تر عمارتیں زلزلے کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہیں۔ کسی سنگین زخمی یا ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سطح زمین کے قریب، صرف 19.3 کلومیٹر (12 میل) کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز پیٹروپاولوسک-کامچاتسکی شہر سے 119 کلومیٹر (74 میل) مشرق-جنوب مشرق میں واقع تھا، جہاں آبادی تقریباً 1 لاکھ 65 ہزار ہے۔

ادارے نے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 8.0 بتائی تھی جسے بعد میں بڑھا کر 8.8 کر دیا گیا، جب کہ کچھ ہی دیر بعد 6.9 شدت کا ایک طاقتور آفٹر شاک بھی ریکارڈ کیا گیا۔

یاریسلاف جس کی عمر 25 سال نے کہا کہ میں نے عمارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے دیواریں کسی بھی لمحے گر سکتی ہیں۔ جھٹکے کم از کم تین منٹ تک مسلسل محسوس ہوتے رہے۔

بحرالکاہل بھر میں وارننگز

جاپان کے بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں سونامی کے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی گئیں اور ہزاروں افراد کے لیے انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے۔

آپریٹر ٹیپکو (TEPCO) کے مطابق، متاثرہ فوکوشیما نیوکلیئر پلانٹ کو خالی کرا لیا گیا، جہاں 2011 کے سونامی کے بعد ریڈیائی آلودگی کا تباہ کن حادثہ پیش آیا تھا۔

سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے (NHK) پر دکھائی گئی فوٹیج میں شمالی جزیرے ہوکائیدو میں درجنوں افراد کو ایک عمارت کی چھت پر سورج کی تپش سے بچنے کے لیے خیموں کے نیچے پناہ لیتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ ماہی گیری کی کشتیاں ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے بندرگاہوں سے نکلتی نظر آئیں۔

کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق، آٹومیکر نسان موٹر نے جاپان میں اس ہنگامی صورتحال میں اپنی کچھ مقامی فیکٹریوں میں کام عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق جاپان میں سونامی کی تین لہریں ریکارڈ کی گئیں، جن میں سب سے بڑی 60 سینٹی میٹر (24 انچ) بلند تھی۔ جاپان کے چیف کابینہ سیکریٹری یوشیماسا ہایاشی نے بتایا کہ تاحال کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور کسی نیوکلیئر پلانٹ میں بھی کوئی غیر معمولی صورتحال سامنے نہیں آئی۔

امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے بھی بحرالکاہل میں خطرناک سونامی لہروں کے پھیلنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

محکمہ کے مطابق روس، ہوائی کے شمالی جزائر اور ایکواڈور کے بعض ساحلی علاقوں میں تین میٹر سے زائد بلند لہریں اٹھنے کا امکان ہے، جبکہ جاپان، ہوائی، چلی اور سولیمن آئی لینڈز سمیت دیگر ممالک میں ایک سے تین میٹر بلند لہروں کا خدشہ ہے۔

بحرالکاہل کے بیشتر ساحلی علاقوں، بشمول امریکی مغربی ساحل، پر نسبتاً چھوٹی لہریں آنے کا امکان ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ بحرالکاہل میں آنے والے شدید زلزلے کے باعث ہوائی میں رہنے والے افراد کے لیے سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔

Comments

Comments are closed.