BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
پاکستان

پاکستان اور عرب امارات کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کا آغاز

  • معاہدہ 24 جون 2025 کو اسحاق ڈار اورشیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات میں طے پایا تھا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا چھوٹ کا معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ ہو گیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفر کیلئے ویزا کی ضرورت ختم ہوگئی ہے۔

نائب وزیرِاعظم اوروزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاہدہ 24 جون 2025 کو ابو ظہبی میں یو اے ای کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات کے دوران طے پایا تھا۔

یہ ویزا چھوٹ 25 جولائی 2025 سے مؤثر ہوئی اور اب پاکستان اور یو اے ای کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر اس پر باقاعدہ عملدرآمد جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا چھوٹ کا نفاذ ہو چکا ہے۔

اسی طرح یو اے ای کے شہریوں کے لیے بھی پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں پر باہمی بنیادوں پر یہی سہولت فعال کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل 25 جون کو اسحاق ڈار نے ایک اور پوسٹ میں بتایا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے: سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا استثنا، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون، اور مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اشتراک، جو دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

گزشتہ ماہ ہونے والی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں — خصوصاً تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی — میں شراکت داری کے نئے امکانات پر بھی غور کیا۔

Comments

Comments are closed.