بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں فی تولہ سونا 2,500 روپے کمی کے بعد 353,000 روپے پر فروخت ہوا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرا فہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,143 روپے کمی ہوئی اور یہ 302,640 روپے پر آ گئی۔
اس سے قبل 4 جولائی کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,500 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد نرخ 355,500 روپے ہو گیا تھا۔
اے پی جی جے ایس اے کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیر کو فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کمی کے بعد 3,310 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) رہی۔
دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 30 روپے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 3,841 روپے پر آ گئی۔























Comments
Comments are closed.