BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ایف بی آر نے مصنوعی ذہانت پر مبنی پہلا کسٹمز کلیئرنس سسٹم متعارف کرادیا

  • یہ اقدام شفافیت کے فروغ، انسانی مداخلت میں کمی اور تجارت کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان کا پہلا مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) متعارف کرادیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر متعارف کرایا گیا یہ نظام شفافیت بڑھانے، انسانی مداخلت کم کرنے اور تجارتی سہولت فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جس سے درآمدوبرآمد کے عمل کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ایف بی آر سے متعلق امور پر پیر کو ہونے والے اجلاس کے دوران اس پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔

اس نظام کے تحت درآمدوبرآمد کے عمل کے دوران اشیاء کی قیمت اور نوعیت کا تعین اب مصنوعی ذہانت اور بوٹس کی مدد سے کیا جائے گا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ رسک مینجمنٹ سسٹم سامان کی نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ مشین لرننگ کے ذریعے خودکار طور پر مسلسل بہتر ہوتا رہے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتدائی آزمائش کے دوران نئے نظام نے 92 فیصد سے زائد بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رسک مینجمنٹ سسٹم نے نہ صرف 83 فیصد زیادہ گڈز ڈیکلریشنز کو ٹیکس وصولی کیلئے منتخب کیا بلکہ 2.5 گنا زیادہ جی ڈیز کو گرین چینل کے ذریعے کلیئر کرنے کے قابل بھی بنایا۔

شرکاء کو بتایا گیا کہ نیا رسک مینجمنٹ سسٹم نظام میں شفافیت لائے گا، انسانی مداخلت کو کم کرے گا اور کاروباری برادری کیلئے سہولت فراہم کرے گا۔

اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ یہ نظام اشیاء اور ان کی مالیت کا فوری اور مؤثر اندازہ لگانے کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے وقت کی بچت ممکن ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نظام کو خودکار بنا کر ہم اسے زیادہ شفاف اور مؤثر بنا رہے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کاروبار میں آسانی پیدا کرے گا اور ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نے نئے نظام کو مربوط اور پائیدار بنانے کی ہدایت بھی کی اور نئے رسک مینجمنٹ سسٹم کی تیاری میں شامل افسران اور عملے کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں جاری اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس بھی منعقد ہوا۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مینوفیکچرنگ شعبے میں ٹیکس وصولی بہتر بنانے کے لیے ویڈیو اینالیٹکس پر مبنی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس نظام کے ذریعے ٹیکس کی وصولی خودکار اور شفاف انداز میں کی جائے گی۔ اس سے حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور ٹیکس دہندگان انسانی مداخلت کے بغیر ٹیکس ادا کرسکیں گے۔

Comments

Comments are closed.