سوئی نادرن گیس پائپ لائنز (ایس این جی پی ایل) نے جمعہ کے روز وضاحت کی ہے کہ اسے پاور ڈویژن سے 26 اور 27 جون 2025 کو معمول کے کاروباری لین دین کے تحت ادائیگیاں موصول ہوئی ہیں۔
یہ بات ایس این جی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ان مختلف خبروں کے حوالے سے بتائی ہے جو سوشل میڈیا نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل اخبارات پر گردشی قرضوں کی ادائیگیوں سے متعلق گردش کر رہی تھیں۔
ایس این جی پی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا کہ یہ ادائیگیاں اپریل، مئی اور جون 2025 کے مہینوں کے لیے کمپنی کے جاری انوائسز سے متعلق ہیں اور معمول کے کاروباری لین دین کا حصہ ہیں۔
ایس این جی پی ایل ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو پاکستان میں کمپنیز ایکٹ 1913 (جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 ہے) کے تحت قائم کی گئی ہے۔
کمپنی کی بنیادی سرگرمی قدرتی گیس کی خریداری، ترسیل، تقسیم اور فراہمی ہے۔
ایس این جی پی ایل نے مالی سال 2023–24 میں اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی کارکردگی ریکارڈ کی، جس میں ٹیکس سے قبل تقریباً 30 ارب روپے کا شاندار منافع حاصل کیا گیا ہے۔
Comments