BR100 Increased By (0.23%)
BR30 Increased By (0.55%)
KSE100 Increased By (0.31%)
KSE30 Increased By (0.22%)
BAFL 58.14 Decreased By ▼ -0.02 (-0.03%)
BIPL 27.27 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
BOP 34.62 Increased By ▲ 0.22 (0.64%)
CNERGY 13.24 Increased By ▲ 0.13 (0.99%)
DFML 18.44 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
DGKC 216.00 Increased By ▲ 2.34 (1.1%)
FABL 99.80 Increased By ▲ 0.24 (0.24%)
FCCL 57.86 Decreased By ▼ -0.20 (-0.34%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.28 Increased By ▲ 0.30 (1.25%)
HBL 334.00 Decreased By ▼ -4.16 (-1.23%)
HUBC 213.99 Increased By ▲ 0.63 (0.3%)
HUMNL 10.55 Decreased By ▼ -0.03 (-0.28%)
KEL 7.44 Increased By ▲ 0.01 (0.13%)
LOTCHEM 27.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 102.70 Decreased By ▼ -0.05 (-0.05%)
OGDC 320.49 Increased By ▲ 1.57 (0.49%)
PAEL 42.95 Decreased By ▼ -0.15 (-0.35%)
PIBTL 16.58 Decreased By ▼ -0.05 (-0.3%)
PIOC 276.02 Increased By ▲ 3.02 (1.11%)
PPL 232.49 Increased By ▲ 3.04 (1.32%)
PRL 75.84 Increased By ▲ 5.04 (7.12%)
SNGP 103.41 Decreased By ▼ -1.17 (-1.12%)
SSGC 27.30 Decreased By ▼ -0.11 (-0.4%)
TELE 8.63 Increased By ▲ 0.10 (1.17%)
TPLP 15.61 Decreased By ▼ -0.15 (-0.95%)
TRG 60.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.15%)
UNITY 11.60 Decreased By ▼ -0.12 (-1.02%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیرِاعظم کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، اسرائیلی جارحیت میں جانی نقصان پر تعزیت

  • پاکستان کا مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِاعظم شہباز شریف نے حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران ایرانی شہریوں کے جانی نقصان پر اظہار افسوس اور تعزیت کے لئے منگل کے روز اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا ہے۔

وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیرِاعظم نے ایرانی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور دیگر سینئر سفارتی حکام نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔

شہباز شریف نے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قوم کے حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعا مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایران کے لیے پاکستان کی مستقل اور مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کے لیے نیک تمناؤں اور عقیدت کا پیغام بھی پہنچایا۔

وزیرِاعظم کا یہ دورہ پاکستان کی اس دیرینہ پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جو خطے میں امن، استحکام اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ یکجہتی کو فروغ دینے پر مبنی ہے اور جو باہمی احترام اور تعاون کے وسیع تر اصولوں سے ہم آہنگ ہے۔

Comments

Comments are closed.