BR100 Increased By (3.36%)
BR30 Increased By (3.5%)
KSE100 Increased By (3.13%)
KSE30 Increased By (3.24%)
BAFL 60.71 Increased By ▲ 1.91 (3.25%)
BIPL 24.57 Increased By ▲ 0.48 (1.99%)
BOP 31.95 Increased By ▲ 1.01 (3.26%)
CNERGY 11.45 Decreased By ▼ -0.65 (-5.37%)
DFML 16.14 Increased By ▲ 0.41 (2.61%)
DGKC 212.45 Increased By ▲ 12.04 (6.01%)
FABL 94.70 Increased By ▲ 2.79 (3.04%)
FCCL 63.49 Increased By ▲ 5.44 (9.37%)
FFL 13.98 Increased By ▲ 0.63 (4.72%)
GGL 19.56 Increased By ▲ 0.32 (1.66%)
HBL 311.74 Increased By ▲ 11.85 (3.95%)
HUBC 209.71 Increased By ▲ 8.10 (4.02%)
HUMNL 8.97 Increased By ▲ 0.34 (3.94%)
KEL 6.23 Increased By ▲ 0.12 (1.96%)
LOTCHEM 24.82 Increased By ▲ 0.39 (1.6%)
MLCF 106.90 Increased By ▲ 6.86 (6.86%)
OGDC 316.98 Increased By ▲ 4.09 (1.31%)
PAEL 34.80 Increased By ▲ 1.32 (3.94%)
PIBTL 13.80 Increased By ▲ 0.61 (4.62%)
PIOC 278.90 Increased By ▲ 16.61 (6.33%)
PPL 228.49 Increased By ▲ 10.53 (4.83%)
PRL 77.45 Decreased By ▼ -8.10 (-9.47%)
SNGP 94.19 Increased By ▲ 2.23 (2.42%)
SSGC 23.80 Increased By ▲ 1.20 (5.31%)
TELE 7.32 Increased By ▲ 0.17 (2.38%)
TPLP 13.79 Increased By ▲ 0.43 (3.22%)
TRG 54.44 Increased By ▲ 1.03 (1.93%)
UNITY 8.63 Increased By ▲ 0.58 (7.2%)
WTL 1.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، پاک فوج کے 13 جوان شہید

آئی ایس پی آر کی طرف سے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے میر علی...
شائع اپ ڈیٹ

آئی ایس پی آر کی طرف سے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز شمالی وزیرستان کے عمومی علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ایک بزدلانہ حملہ کیا گیا، جسے دہشت گرد ریاست بھارت نے منصوبہ بندی کے تحت ترتیب دیا اور اپنے آلۂ کار فتنه الخوارج کے ذریعے عملی جامہ پہنایا۔

بیان کے مطابق، خودکش حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم قافلے کے آگے موجود دستے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اس منصوبے کو ناکام بنایا۔ مگر شدت پسندوں کی بوکھلاہٹ کے باعث بارود سے بھری گاڑی کو فورسز کے ایک گاڑی سے ٹکرا دیا گیا۔

اس افسوسناک اور بربریت پر مبنی حملے کے نتیجے میں پاک سرزمین کے 13 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔ اس سانحے میں تین بے گناہ شہری، جن میں دو بچے اور ایک خاتون شامل ہیں، شدید زخمی ہوئے۔

شہداء میں شامل ہیں: صوبیدار زاہد اقبال (عمر 45 سال، ضلع کرک) حوالدار سہراب خان (عمر 39 سال، ضلع نصیرآباد) حوالدار میاں یوسف (عمر 41 سال، ضلع بونیر) نائیک خطاب شاہ (عمر 34 سال، ضلع لوئر دیر) لانس نائیک اسماعیل (عمر 32 سال، ضلع نصیرآباد) سپاہی روحیل (عمر 30 سال، ضلع میرپور خاص) سپاہی محمد رمضان (عمر 33 سال، ضلع ڈیرہ غازی خان) سپاہی نواب (عمر 30 سال، ضلع کوئٹہ) سپاہی زبیر احمد (عمر 24 سال، ضلع نصیرآباد) سپاہی محمد سخی (عمر 31 سال، ضلع ڈیرہ غازی خان) سپاہی ہاشم عباسی (عمر 20 سال، ضلع ایبٹ آباد) سپاہی مدثر اعجاز (عمر 25 سال، ضلع لیہ) سپاہی منظر علی (عمر 23 سال، ضلع مردان)

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا، جس کے دوران خوارج کے دہشت گردوں کا تعاقب کیا گیا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آپریشن علاقے میں جاری رہے گا اور اس بزدلانہ و سنگین حملے میں ملوث تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور پوری قوم بھارت کی اسپانسرڈ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی یہ قربانیاں ہمارے اس غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں کہ وطنِ عزیز کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.