BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) آئندہ تین برسوں میں اپنے کارگو بیڑے کو 34 جہازوں تک بڑھا کر تقریباً 700 ملین ڈالر کی فریٹ آمدنی حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

یہ اعلان وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اس وقت پی این ایس سی ملک کے مجموعی کارگو کا تقریباً 11 فیصد حجم اور 4 فیصد مالیت کے لحاظ سے سنبھالتی ہے۔ قومی شپنگ کمپنی آئندہ تین سال میں (کنٹینرائزڈ کارگو کے علاوہ) اپنے کارگو ہینڈلنگ کو حجم کے لحاظ سے 52 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 43 فیصد تک بڑھانے کا ہدف رکھتی ہے۔

پی این ایس سی پاکستان کی قومی پرچم بردار شپنگ کمپنی ہے، جو بنیادی طور پر دنیا بھر میں خشک اور مائع کارگو کی ترسیل میں مصروف عمل ہے۔

یہ ادارہ 1979 میں نیشنل شپنگ کارپوریشن اور پاکستان شپنگ کارپوریشن کے انضمام کے ذریعے قائم کیا گیا۔ ادارہ وزارت بحری امور کے زیرِ انتظام کام کرتا ہے۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پی این ایس سی کو بین الاقوامی بحری معیارات کے مطابق ایک مسابقتی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور ماحولیاتی طور پر پائیدار ادارے میں تبدیل ہونا چاہیے تاکہ عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کر سکے۔

بیان کے مطابق حکومت نے پی این ایس سی کے پرانے بیڑے کی مرحلہ وار تجدید اور توسیع کا منصوبہ بنایا ہے، جس کا مقصد کارگو گنجائش، ایندھن کی بچت اور انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے معیارات — بشمول کاربن کے اخراج اور بیلسٹ واٹر مینجمنٹ سے متعلق ضوابط — پر عملدرآمد کو بہتر بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے تجویز دی کہ پی این ایس سی، کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس اور مقامی صنعتوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ ملک میں جدید کارگو جہازوں، آئل ٹینکرز اور کنٹینر کیریئرز کی مقامی سطح پر تیاری ممکن بنائی جاسکے۔

جدید کاری کے ان اقدامات کی مالی معاونت کے لیے منصوبے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس، بحری لیزنگ ماڈلز، اور عالمی گرین شپنگ فنڈز سے استفادہ حاصل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

Comments

Comments are closed.