BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی حملوں کا جواب دینے کی دھمکی دی تھی

  • قطر میں امریکی سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی
شائع اپ ڈیٹ

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں پیر کے روز دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ یہ بات رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتائی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مغربی سفارتکار نے بتایا کہ دوپہر سے ایران کی جانب سے خلیجی عرب ریاست میں واقع امریکا کے زیرِ انتظام العدید ایئربیس پر ایک معتبر حملے کی دھمکی موجود تھی۔

مغربی سفارتکار کا بیان اس وقت سامنے آیا جب قطر نے یہ اعلان کیا کہ رہائشیوں اور سیاحوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اس نے عارضی طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔ اس سے پہلے امریکی سفارتخانے نے قطر میں موجود امریکی شہریوں کو احتیاط کے طور پر گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

ایران نے دھمکی دی ہے کہ وہ امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا کیونکہ امریکی بمبار طیاروں نے ہفتے کے اختتام پر ایران کے زیرِ زمین جوہری تنصیبات پر 30,000 پاؤنڈ وزنی ”بنکر بسٹر“ بم گرائے تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کے امکان کو کھلے عام زیرِ بحث لایا ہے۔

پیر کو اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے تہران میں سیاسی قیدیوں کی ایک جیل کو نشانہ بنایا، جو اس بات کا اشارہ تھا کہ وہ اب صرف عسکری یا جوہری تنصیبات ہی نہیں بلکہ ایران کے نظامِ حکومت کے بنیادی ستونوں کو بھی ہدف بنا رہا ہے۔

دو امریکی حکام کے مطابق واشنگٹن نے اندازہ لگایا ہے کہ ایران جلد ہی مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کی کوشش کر سکتا ہے، اگرچہ امریکہ اب بھی سفارتی حل کا خواہاں ہے تاکہ ایران کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی سے گریز کرے۔

اگرچہ ایران نے خلیجی خطے سے تیل کی ترسیل کو چیلنج کرنے کی دھمکی دی ہے لیکن عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تاجروں کو شک ہے کہ ایران ایسی کوئی کارروائی کرے گا جو عالمی رسد میں خلل ڈالے۔

ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی، کیونکہ تہران اپنے چند باقی ماندہ عالمی اتحادیوں میں سے ایک، روس ، سے آئندہ اقدامات کے لیے سفارتی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Comments

Comments are closed.