ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اتوار کے روز امریکہ کی جانب سے ایران کے اہم جوہری مقامات پر حملوں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ان کا ملک اپنی خودمختاری کے دفاع کا پورا حق رکھتا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آج صبح پیش آنے والے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں اور ان کے دور رس نتائج ہوں گے۔
انہوں نے ان حملوں کو ”غیرقانونی اور مجرمانہ رویہ“ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کی ان شقوں کے تحت جو اپنے دفاع میں قانونی ردعمل کی اجازت دیتی ہیں، ایران اپنی خودمختاری، مفادات اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔
Comments