BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

پاکستان کا روسی تیل و گیس کمپنی کے ساتھ توانائی تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم

  • وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد کی گیزپروم کے نمائندوں سے ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک کی سربراہی میں اعلی سطح وفد نے روس کی معروف تیل و گیس کمپنی گیزپروم کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

روسی وفد کی قیادت گیزپروم انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر جنرل سرگئی تومانوف نے کی۔اس موقع پر آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد لک بھی موجود تھے۔

ملاقات توانائی شعبے میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے پر مرکوز تھی، خاص طور پر او جی ڈی سی ایل اور گیزپروم انٹرنیشنل کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور کاروباری ترقی کے مواقع پر زور دیا گیا۔

اس دوران دونوں فریقین نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات اور گیزپروم کی عالمی سطح پر تیل و گیس کی تلاش، پیداوار اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بات چیت میں ممکنہ شراکت داری کے مختلف شعبوں کو اجاگر کیا گیا۔

او جی ڈی سی ایل اور گیزپروم انٹرنیشنل نے اتفاق کیا کہ باہمی مشاورت کے عمل کو جاری رکھیں گے تاکہ قابل عمل منصوبے اور شراکت داری کے مواقع تلاش کئے جا سکیں جو دونوں ممالک کے لئے پائیدار توانائی کی ترقی اور معاشی خوشحالی کو یقینی بنائیں گے۔

یہ ملاقات پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو توانائی کے شعبے میں طویل المدتی تعاون اور مشترکہ معاشی ترقی کے وژن کو تقویت دیتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.