ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور عالمی سطح پر ایک بڑے فوجی تصادم کا خدشہ شدت اختیار کررہا ہے۔

بلوم برگ نیوز نے بدھ کو باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اعلیٰ امریکی حکام آئندہ چند دنوں میں ایران پر ممکنہ حملے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صورتحال میں کسی بھی وقت تبدیلی ممکن ہے۔

بلوم برگ کے مطابق بعض ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ حملے کا منصوبہ ہفتے کے اختتام پر عمل میں لایا جا سکتا ہے۔

بدھ کو وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ آیا انہوں نے اسرائیل کی مہم میں شمولیت کا کوئی فیصلہ کیا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ کر بھی سکتا ہوں، اور نہیں بھی۔ میرا مطلب ہے، کسی کو نہیں پتا کہ میں کیا کرنے والا ہوں۔

Comments

200 حروف