پاکستان

کراچی کے ملینیم مال میں خوفناک آتشزدگی، 250 سے زائد دکانوں کو نقصان

کرچی میں منگل کی رات گلستان جوہر موڑ کے قریب واقع ملینیم مال میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھتے ہی...
شائع June 18, 2025

کرچی میں منگل کی رات گلستان جوہر موڑ کے قریب واقع ملینیم مال میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو اہلکار کے مطابق ملینیئم مال میں منگل کی رات لگی آگ میں 250 سے زائد دکانیں جل گئیں۔

ابتدائی بیان کے مطابق موقع پر 12 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں، 2 اسنارکلز اور 4 ایمبولینسز ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موجود ہیں۔

عمارت میں دھواں بھرجانے اور پانی کی مسلسل فراہمی نہ ہونے کے باعث فائر فائٹرز کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کنٹرول روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے مال کی تیسری اور چوتھی منزل تک پھیل گئی، جہاں بڑی تعداد میں گارمنٹس کی دکانیں موجود تھیں۔

خوش قسمتی سے آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Comments

200 حروف