BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے آصف افتخار احمد نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کو فوراً روکے اور اسے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا روک ٹوک کارروائی کرنے سے باز رکھے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی کھلی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، جب کہ غزہ، شام، لبنان اور یمن میں اسرائیل کی کارروائیاں یک طرفہ عسکری جارحیت کے تسلسل کی عکاسی کرتی ہیں۔

جمعے کے روز اسرائیل نے ایران کے فوجی، جوہری تنصیبات اور میزائل فیکٹریوں پر مہلک حملے کیے، جن میں کئی فوجی کمانڈر اور اعلیٰ سائنس دان جاں بحق ہوئے۔ تہران نے ان حملوں کو ”اعلانِ جنگ“ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کے بعد ایران نے جوابی حملے کیے، جن کی گونج دو بڑے شہروں یروشلم اور تل ابیب میں سنی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے 100 سے کم میزائل فائر کیے، جن میں سے بیشتر کو راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا یا وہ اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے گر گئے۔ دو امریکی حکام کے مطابق امریکی فوج نے بھی اسرائیل کی جانب آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے میں مدد دی ہے۔

دریں اثنا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے آصف افتخار احمد نے اپنے خطاب میں تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ اپنی اپنی ذمہ داریوں اور بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کریں اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے مشکل حالات میں بھی سفارتی روابط اور بات چیت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

انہوں نے ایران کے جوہری مسئلے کے پُرامن حل، سفارتی کوششوں اور مسلسل مکالمے کی حمایت کے پاکستان کے موقف کا اعادہ بھی کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.