ایران اسرائیل تنازع: پٹرولیم لیوی سے 1161 ارب روپے وصولی کا ہدف متاثر ہونے کا خدشہ
- پٹرول کی قیمت میں فی بیرل 1.98 ڈالر کا اضافہ، قیمت 71.81 ڈالر سے بڑھ کر 73.79 پر جاپہنچی
وفاقی حکومت تیل کی مصنوعات پر 1,161 ارب روپے کے پٹرولیم لیوی کے ہدف کے حصول میں ناکامی کا سامنا کرسکتی ہے، کیونکہ اسرائیل کے ایران پر حملوں کے باعث عالمی اور ملکی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
جمعہ کو اسرائیل کے ایران پر حملوں کے چند گھنٹے بعد، پٹرول کی قیمت 71.81 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 73.79 دالر فی بیرل ہوئی، یعنی 1.98 ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 76.14 ڈالر سے بڑھ کر 78.68 ڈالر فی بیرل ہوگئی، یعنی 2.54 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ڈرائیورز کو 16 جون 2025 سے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر تقریباً 4.38 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.02 روپے اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پٹرول پر پریمیم کو 77.19 ڈالر فی بیرل سے بڑھا کر 79.35 ڈالر فی بیرل یعنی 2.16 ڈالر فی بیرل کر دیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پریمیم 3.25 ڈالر فی بیرل کی سطح پر برقرار ہے۔
تخمینہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3.98 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جو 137.02 روپے سے بڑھ کر 141 روپے ہو گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 140.92 روپے سے بڑھ کر 145.58 روپے یعنی فی لیٹر 4.66 روپے ہو گئی ہے۔
کسٹمز ڈیوٹی ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 14.20 روپے سے بڑھ کر 14.56 روپے اور پٹرول پر فی لیٹر 13.70 روپے سے بڑھ کر 14.10 روپے ہونے کا امکان ہے۔
امریکہ کی اوسط تبادلہ شرح میں 282.20 روپے سے بڑھ کر 282.49 روپے ہونے کا امکان ہے۔
یہ قیمت پاکستان اسٹیٹ آئل کی پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں پر کیے جانے والے ایڈجسٹمنٹس کو شامل نہیں کرتی، اگر حکومت ان ایڈجسٹمنٹس کی اجازت دیتی ہے تو دونوں ایندھن کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔
گزشتہ مالی سال کے لیے حکومت نے پٹرولیم لیوی (پی ایل) کی مجموعی وصولیوں کا ہدف 1,161 ارب روپے رکھا تھا جبکہ بجٹ میں یہ ہدف 1,281 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔ مالی سال 2024-25 کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) میں حکومت نے صرف 834 ارب روپے وصول کیے جو کہ نظر ثانی شدہ پی ایل اندازوں کا 71 فیصد ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتیں ایندھن کی کھپت پر مزید اثر ڈالیں گی جس کے نتیجے میں مالی سال 2025-26 کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر 1.4 ٹریلین روپے کی بجٹ شدہ پیٹرولیم لیوی کی وصولیوں میں کمی ہوسکتی ہے۔
16 مارچ 2025 سے نافذ ہونے والے آرڈیننس کے تحت حکومت نے پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 60 روپے فی لیٹر ختم کر دی ہے اور اس کے بجائے پیٹرول پر اضافی 18.02 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر 17 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جارہی ہے۔ اوگرا کے ایک اہلکار کے مطابق، موجودہ ایندھن کی کھپت کے حساب سے یہ اضافی وصولی حکومت کو سہ ماہی تقریباً 90 ارب روپے اور سالانہ 300 ارب روپے تک ریونیو جمع کرنے میں مدد دے گی۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) نے مئی 2025 میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا، جو کل 1.53 ملین ٹن تک پہنچ گئی اور ماہانہ بنیادوں پر بھی 5 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اوگرا 16 جون 2025 سے شروع ہونے والے گزشتہ 15 دنوں کے بین الاقوامی تیل کی قیمتوں، زر مبادلہ کی شرح اور دیگر متعلقہ عوامل کا ڈیٹا جمع کرے گی جو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ فنانس ڈویژن حتمی قیمت 15 جون کو اعلان کرے گا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025
Comments