BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
ٹیکنالوجی

نئے ایکسیلیریشن پروگرام کے تحت اسٹارٹ اپس 50 لاکھ روپے تک حاصل کرسکتے ہیں، این آئی سی کراچی

  • پاکستان دنیا کی سب سے نظر انداز کی جانے والی اسٹارٹ اپ مارکیٹوں میں سے ایک ہے، اور یہ صورتحال اب بدلنے والی ہے، یہ بات اوربٹ اسٹارٹ اپس کے مینیجنگ جنرل پارٹنر نے کہی، جس کے ساتھ نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی نے شراکت داری کی ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل انکیوبیشن سینٹر (این آئی سی) کراچی نے جمعرات کو اپنے پہلے باقاعدہ ایکسیلیریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے، جو ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے تائیوان کے ادارے اوربٹ اسٹاراپس (Orbit Startups) کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق، اس تین ماہ کے ایکسیلیریٹر پروگرام کے تحت 10 باصلاحیت اسٹارٹ اپس کو مرحلہ وار اہداف کی بنیاد پر 50 لاکھ روپے تک کے گرانٹس اور اوربٹ اسٹاراپس کے عالمی ماہرین سے تربیت فراہم کی جائے گی۔

اوربٹ اسٹاراپس کے منیجنگ جنرل پارٹنر، ولیم باؤ بین نے کہا کہ پاکستان ایک نوجوان اور ڈیجیٹل ترجیح رکھنے والی آبادی کے ساتھ ٹیکنالوجی سے جڑی ہوئی اقتصادی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔ ہم این آئی سی کراچی کے ساتھ مل کر اوربٹ کے عالمی ماحولیاتی نظام اور عملی معاونت کو پاکستان کے ان نئے بانیوں تک پہنچانے کے لیے پُرجوش ہیں، جو نہ صرف پاکستان میں قیادت کر سکتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان دنیا کی سب سے زیادہ نظر انداز کی جانے والی اسٹارٹ اپ مارکیٹوں میں سے ایک ہے، اور یہ صورتحال اب بدلنے والی ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ پروگرام این آئی سی کے ایک اسٹارٹ اپ لانچ پیڈ سے ترقی یافتہ مرحلے کے ایکسیلیریشن مرکز میں تبدیل ہونے کے عمل کی علامت ہے، جو ملکی معاشی ترجیحات اور عالمی اختراعی رجحانات سے ہم آہنگ ہے۔

یونس برادرز گروپ کے ڈائریکٹر اور این آئی سی کراچی کی گورننس کمیٹی کے چیئرمین علی سہیل تبہ نے وضاحت کی کہ پروگرام کا مقصد ان کمپنیوں کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے، جو اس وقت اس قابل ہو چکی ہیں کہ وہ سرمایہ حاصل کریں اور مقامی و عالمی سطح پر مارکیٹ میں اثر پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ان اسٹارٹ اپس کو ہدف بناتا ہے جو پہلے ہی کچھ پیش رفت کر چکے ہیں، ان کا ریونیو ماڈل موجود ہے اور ان کی پروڈکٹ مارکیٹ میں آ چکی ہے۔

فِن ٹیک، سائبر سیکیورٹی، صنعتی آٹومیشن، ایگری ٹیک، کلائمیٹ ٹیک اور لاجسٹکس جیسے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسٹارٹ اپس کو درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے۔

اسٹارٹ اپس کی نگرانی ایک مرحلہ وار جائزے کے نظام کے ذریعے کی جائے گی، اور تمام گرانٹس کی فراہمی کاروباری، مصنوعات اور سرمایہ کاروں کی تیاری سے متعلق قابل تصدیق اہداف سے مشروط ہوگی۔

Comments

Comments are closed.